آپریشن ردالفساد ،ْمختلف شہروں میں چھاپے،160 سے زائد گرفتار

شجاع آباد کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران پانچ افراد گرفتار کرلئے گئے ،ْملزمان سے اسلحہ بھی برآمد

جمعرات 2 مارچ 2017 20:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ مارچ ء) آپریشن ردالفساد کے تحت ملک کے مختلف شہروں میں چھاپوں کے دوران 160سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ملتان کی تحصیل شجاع آباد کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران پانچ افراد گرفتار کرلئے گئے ،ْملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کیاگیاہے۔بھکر میں منکیرہ اور صدرکے علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 32افراد کو حراست میں لیاگیا ،ْآپریشن کے دوران 300 افرد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی ۔

(جاری ہے)

ادھرمیانوالی کے مختلف علاقوں میں گھر گھر تلاشی لی گئی ،ْ اس دوران 52مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا ہے ۔پشاور میں تھانہ غربی، پہاڑی پورہ، چمکنی، پھندو کے مختلف علاقوں میں پولیس کے سرچ آپریشن میںسیکڑوں گھروں کی تلاشی لی گئی۔کئی علاقوں میں پولیس کے ساتھ سیکورٹی فورسز بھی شامل تھی۔سرچ آپریشن میں 65 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ،ْ 3 افراد کو بغیر لائسنس کے اسلحہ رکھنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ 2 افراد کو منشیات فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ،ْ 4 افرا کو کرایہ داری کے کوائف مکمل نہ کرنے پر گرفتار کیا گیا ۔پولیس کے مطابق گرفتار افراد سے 20 کلو سے زیادہ چرس اور شراب برآمد کی گئی ہی-

متعلقہ عنوان :