بھارتی فوج کی جانب سے ایل اوسی کے کھوئی رٹہ اور ٹانڈر سیکٹر پربلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا بھرپور جواب

جمعرات 2 مارچ 2017 20:56

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ مارچ ء)بھارتی فوج کی جانب سے کنٹرول لائن کے کھوئی رٹہ اور ٹانڈر سیکٹر پربلااشتعال فائرنگ، پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے کنٹرول لائن کے کوئی رٹہ سیکٹر اور ٹانڈر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی،پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جس پر بھارتی فوج کی بندوقیں خاموش ہوگئیں ۔…(خ م)

متعلقہ عنوان :