بھارت اور پاکستان کے درمیان رواں ماہ کے آخر میں سندھ طاس معاہدے پر مذاکرات کا امکان

معاہدے کے تحت مستقل انڈس کمیشن کا اجلاس 31مارچ سے پہلے منعقد کیا جائے گا،بھارتی میڈیا

جمعرات 2 مارچ 2017 22:23

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ مارچ ء)بھارت اور پاکستان کے درمیان رواں ماہ کے آخر میں سندھ طاس معاہدے کے مختلف پہلوئوں پر بات چیت کیلئے مذاکرات کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کی جانب سے مذاکرات معطل کرنے کے فیصلے کے چھ ماہ بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان رواں ماہ کے آخر میں سندھ طاس معاہدے کے مختلف پہلوئوں پر بات چیت کیلئے مذاکرات کا امکان ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت مستقل انڈس کمیشن کا اجلاس 31مارچ سے پہلے منعقد کیا جائے گا۔معاہدے کے تحت بھارت اور پاکستان کے حکام کو ہر مالی سال پر ملنا ضرروری ہے اگر ایسا نہیں کیا جاتا تو یہ معاہدے کی خلاف ورزی ہوگی ۔لیکن اس بات کے امکانات ہیں کہ ہم اس ماہ کے تیسرے یا چھوتھے ہفتے میں ایک یا دو دن کیلئے ملاقات کریں گے ۔کمیشن کا گزشتہ اجلاس جون 2015میں منعقد کیا گیا تھا۔