بھارت نے پاکستان سے ممبئی دہشتگرد حملوں کی دوبارہ تحقیقات اور حافظ سعید کے ٹرائل کا مطالبہ کردیا

بدھ 1 مارچ 2017 20:36

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات مارچ ء)بھارت نے پاکستان سے 2008کے ممبئی دہشتگرد حملوں کی دوبارہ تحقیقات اور جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعید کے ٹرائل کا مطالبہ کردیا۔بدھ کو بھارتی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان 2008کے ممبئی دہشتگرد حملوں کی دوبارہ تحقیقات کرائے اور جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعید کا ٹرائل کیا جائے ۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کے ایک اہلکار کے مطابق پاکستان کی جانب سے 24بھارتی گواہوں کو ممبئی حملہ کیس میں اپنے بیانات ریکارڈ کرانے کیلئے بھجوانے کی درخواست پر بھارت نے ایک نیا مطالبہ کیا ہے ۔ہمیں پاکستان کی جانب سے ممبئی دہشتگردانہ حملے کے حوالے سے بیانات ریکارڈ کرانے کیلئے 24گواہوں کو بھیجنے کے معاملے پربھارتی حکومت کی جانب سے ہمارے خط کا جواب موصول ہوا ہے ۔لیکن بھارت نے پاکستان کی درخواست کے معاملے کو دیکھنے کی بجائے اس سے ممبئی حملے کی دوربارہ تحقیقات اور حافظ سعید کے ٹرائل کا مطالبہ کیا ہے ۔واضح رہے کہ ممبئی حملوں میں 166افراد ہلاک اور 600سے زائد زخمی ہوئے تھے اور بھارت نے حملوںکا الزام پاکستا ن پر عائد کیا تھا۔