افغان صدر کی بھارتی دبائو کے باعث ای سی او اجلاس میں عدم شرکت ، پلیٹ فارم سے فائدہ اٹھانے کابڑا موقع ضائع کر دیا

بدھ 1 مارچ 2017 22:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات مارچ ء) افغان صدر اشرف غنی نے بھارتی دباو کی بدولت اقتصادی تعاون تنظیم کے 13 ویں سربراہ اجلاس میں شرکت نہیں کی ، خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال عالمی سطح پر رونما ہونے والی تبدیلیوں کے تناظر میں ای سی او کے پلیٹ فارم سے ہونے والے اس غیر معمولی اجلاس میں شرکت نہ کرکے ایک بڑا موقع ضائع کر دیا ، ای سی او کے رکن ممالک کے سربراہان سے ملاقات کا موقع بھی کھو دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے بھارتی دبائو کے تحت اسلام آباد میں ای سی او کے 13 ویں سربراہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ واضح رہے کہ بھارت نے اس سے قبل بھی پاکستان میں منعقد ہونے والی سارک کانفرنس کو سبوتاڑ کیا تھا جس کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔ بھارت نے ایک بار پھر کوشش کی کہ ای سی او کے 13 ویں اجلاس میں رکن ممالک کی شرکت زیادہ نہ ہو اور افغانستان پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنے میں کامیاب ہوا جس کی وجہ سے افغانی صدر نے اجلاس میں شرکت نہیں کی اور ان کی جگہ ان کے نمائندے افغانی سفیر نے اجلاس میں شرکت کی۔ …(م د +وخ)

متعلقہ عنوان :