پاکستان سپر لیگ کرکٹ کے فائنل میچ کی مہنگے ٹکٹوں اور ان کی بلیک میں فروخت کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیاگیا

بدھ 1 مارچ 2017 16:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات مارچ ء) پاکستان سی پیک لیگ کرکٹ کے فائنل میچ کی مہنگے ٹکٹوں اور ان کی بلیک میں فروخت کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیاگیا۔ سول سوسائٹی کے عبداللہ ملک کی جانب سے دائر درخواست میں چیئرمین پی سی بی اور چیئرمین پی ایس ایل سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ عوام کو سستی تفریح کرنے میں ناکام ہوگئی ہے ۔

پی ایس ایل کی پانچ سو روپے کی چار ہزار میں مل رہی ہے۔ ماضی میں جو ٹکٹ15سو روپے میں ملتی تھی اس کی قیمت10ہزار روپے مقرر کردی گئی ٹکٹ کی قیمت زیادہ مقرر کرکے عوام کا استحصال کیا جارہا ہے۔ مہنگی ٹکٹ کی وجہ سے سستی ٹکٹ بلیک میں فروخت ہورہی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پی ایس ایل فائنل کی ٹکٹ سستی کرنے کاحکم دے اور بلیک میں ٹکٹوں کی فروخت روکنے کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی جائے۔