وفاقی حکومت نے پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کردیا

پیٹرول کی قیمت میں 1.71روپے، ڈیزل میں1.52روپے کا اضافہ کیا گیا ، پیٹرول کی قیمت 73روپے اور ڈیزل کی قیمت82روپے مقرر کر دی گئی ، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی پریس کانفرنس

منگل 28 فروری 2017 22:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مارچ ء)وفاقی حکومت نے پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کردیا۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 1.71روپے، ڈیزل میں1.52روپے کا اضافہ کیا گیا ، پیٹرول کی قیمت 73روپے اور ڈیزل کی قیمت82روپے مقرر کر دی گئی ، نئی قیمتوںکا اطلاق 12بجے سے ہوگا۔

منگل کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ عالمی سطح پر گزشتہ ایک سال میں خام تیل کی قیمت میں 60فیصد اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں صرف16فیصد اضافہ کیا گیا ۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں 1روپی71پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے ۔ مٹی کے تیل کی قیمت 44روپے مقرر کی ہے ۔ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپیہ 52پیسے اضافہ کیا گیا ہے ۔ پیٹرول کی نئی قیمت 73روپے اور ڈیزل کی 82روپے ہوگئی ہے ۔وزیر خزانہ نے کہا کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 44روپے مقرر کی گئی ۔ مٹی کے تیل میں 75پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل میں 66پیسے کا اضافہ کیا گیا ۔ نئی قیمتوں کا اطلاق ایک ماہ کیلئے رات 12بجے سے ہوگا۔