ای سی او کے تمام معزز مہمانوں کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں ، اقتصادی تعاون تنظیم روابط کے فروغ میںمعاون ثابت ہوگی ، تنظیم کا مقصد رکن ممالک کے مفادات کا تحفظ ہے ، ای سی او سربراہان کی اجلاس میں شرکت اہمیت کی حامل ہے

وزیراعظم محمد نوازشریف کا اقتصادی تعاون کی تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر پیغام

منگل 28 فروری 2017 22:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مارچ ء)وزیراعظم محمد نوازشریف نے اقتصادی تعاون کی تنظیم کے سربراہی اجلاس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تمام معزز مہمانوں کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں ، اقتصادی تعاون تنظیم روابط کے فروغ میںمعاون ثابت ہوگی ، تنظیم کا مقصد رکن ممالک کے مفادات کا تحفظ ہے ، ای سی او سربراہان کی اجلاس میں شرکت اہمیت کی حامل ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو وزیراعظم نے اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس پر اپنے پیغام میں کہا کہ تمام معزز مہمانوں کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں ،اقتصادی تعاون تنظیم روابط کے فروغ میںمعاون ثابت ہوگی،ای سی او سربراہان کی اجلاس میں شرکت اہمیت کی حامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ تنظیم اقتصادی تعاون مزید مستحکم بنانے میں معاون ثابت ہوگی ۔ وزیراعظم نے کہا کہ اسلام آباد اعلامیہ تنظیم کے رکن ملکوں کی ترجمانی کرے گا ۔مشترکہ ثقافتی ورثہ ہمارا اثاثہ ہے ۔ ای سی او 2025کے اہداف کا تعین کرے گی ۔ ای سی او ایک نئے اقتصادی بلاک کی تشکیل عمل میں لائے گی ۔

متعلقہ عنوان :