وفاقی وزیر خزانہ اورآرمی چیف کے درمیان ملاقات ، مالی سال 2017-18کے بجٹ کے تناظر میں پاکستان آرمی کی مالی ضروریات کے حوالے سے تبادلہ خیال

حکومت مسلح افواج کی قومی سلامتی اور ترقی بارے ضروریات پورا کرنے کیلئے تمام ممکنہ وسائل فراہم کرے گی ،اسحاق ڈار

منگل 28 فروری 2017 23:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مارچ ء)وفاقی وزیر خزانہ اورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان جنرل ہیڈ کوآرٹر راولپنڈی میں ملاقات ہوئی جس میں مالی سال 2017-18کے بجٹ کے تناظر میں پاکستان آرمی کی مالی ضروریات کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔

(جاری ہے)

منگل کو وفاقی وزیر خزانہ اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان جنرل ہیڈ کوآرٹر راولپنڈی میں ملاقات ہوئی ، ملاقات میں مالی سال 2017-18کے بجٹ کے تناظر میں پاکستان آرمی کی مالی ضروریات کے حوالے سے بات چیت کی گئی ، پاکستان آرمی جاری ترقیاتی منصوبے اور مستقبل کے ترقی کے منصوبوں پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی ۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت مسلح افواج کی قومی سلامتی اور ترقی کے حوالے سے ضروریات پورا کرنے کیلئے تمام ممکنہ وسائل فراہم کرے گی ۔ (وخ+ ن م)

متعلقہ عنوان :