پاکستان کے سعودی عرب کیساتھ قریبی تعلقات ہیں،دونوں ملک عالمی امن اور ہم آہنگی کیلئے بھی ایک دوسرے سے تعاون کر رہے ہیں،پاکستان اور سعودی عرب نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے، پاکستان سعودی عرب کا باہمی تعاون اپنے عوام مسلم امہ کے مفاد میں جاری رہے گا،حرمین شریفین کے باعث پاکستان اورسعودیہ عرب کامحبت اور مذہبی عقیدت کا رشتہ ہے

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگز یب کی سعودی سفیر عبداللہ مرزوق الزہرانی سے ملاقات میں گفتگو دوستانہ تعلقات کے فروغ میں میڈیا کا کردار اہم ہے،اطلاعات و ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں قریبی تعاون ضروری ہے، سعودی سفیر عبداللہ مرزوق الزہرانی کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب کو سعودی عرب کے دورے کی دعوت

منگل 28 فروری 2017 23:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مارچ ء)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگز یب نے کہا ہے کہ پاکستان کے سعودی عرب کیساتھ قریبی تعلقات ہیں،دونوں ملک عالمی امن اور ہم آہنگی کیلئے بھی ایک دوسرے سے تعاون کر رہے ہیں،پاکستان اور سعودی عرب نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے، پاکستان سعودی عرب کا باہمی تعاون اپنے عوام مسلم امہ کے مفاد میں جاری رہے گا،حرمین شریفین کے باعث پاکستان اورسعودیہ عرب کامحبت اور مذہبی عقیدت کا رشتہ ہے۔

وہ منگل کو سعودی سفیر عبداللہ مرزوق الزہرانی سے ملاقات میں گفتگو کر رہی تھیں۔وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگز یب نے کہا کہ وزارت اطلاعات اور ثقافت کا کسی بھی ملک کے تشخص کو اجاگر کرنے میں منفرد کا کردار ہے،وزارت اطلاعات و ثقافت مختلف تہذیبوں اور ثقافتوں کو قریب لانے میں کردار ادا کرتی ہے،وزارت اطلاعات اور ثقافت محبت، امن اور ہم آہنگی کے عالمی اقدار کو فروغ دیکر تہذیبوں کو قریب لانے میں کردارا دا کرتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سعودی عرب کیساتھ قریبی تعلقات ہیں،دونوں ملک مختلف شعبوں میں ایک دوسرے سے تعاون کر رہے ہیں،دونوں ملک عالمی امن اور ہم آہنگی کیلئے بھی ایک دوسرے سے تعاون کر رہے ہیں،پاکستان اور سعودی عرب نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے،مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کا باہمی تعاون اپنے عوام مسلم امہ کے مفاد میں جاری رہے گا،حرمین شریفین کے باعث پاکستان اورسعودیہ عرب کامحبت اور مذہبی عقیدت کا رشتہ ہے۔

اس موقع پر سعودی سفیر عبداللہ مرزوق الزہرانی نے کہا کہ دوستانہ تعلقات کے فروغ میں میڈیا کا کردار اہم ہے،اطلاعات و ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں قریبی تعاون ضروری ہے،ملاقات میںسعودی سفیر نے وزیر مملکت مریم اورنگزیب کو سعودی عرب کے دورے کی دعوت بھی دی۔(رڈ)