عمران خان کا پیپلزپارٹی کی اے پی سی میں شرکت سے صاف انکار

منگل 28 فروری 2017 17:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مارچ ء)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پیپلزپارٹی کی فوجی عدالتوں کے حوالے سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس(اے پی سی) میں شرکت سے صاف انکار کردیا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں عمران خان نے کہا کہ پارلیمانی و سیاسی جماعتیں فوجی عدالتوں کے قیام پر متفق ہوگئی ہیں اس لئے تحریک انصاف پیپلزپارٹی کی جانب سے بلائی گئی اے پی سی میں شرکت نہیں کریگی۔انہوں نے مزید کہا کہ آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے بل 6مارچ کوقومی اسمبلی میں پیش کیاجائیگا۔یاد رہے فوجی عدالتوں کی توسیع کے حوالے سے پیپلز پارٹی نے اے پی سی طلب کررکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :