بے نظیر کو شہیدکرنے میں افغان حکومت کے کارندے شامل تھے،رحمن ملک کا انکشاف
بیت اللہ محسود کو کمک افغانستان سے آتی تھی ،دہشت گردی کی لہر میں ہم نے کتنی ہی انسانی جانوں کو کھودیا ،پنجابی طالبان کا نام جب میں نے لیا تو مجھے بہت سارے القابات سے نوازا گیا ہمیں پاکستان کے خلاف بات کرنے والوں کے خلاف بات کرنی چاہئے، اپنے ذاتی ایجنڈے کو لے کر نہیں جانا چاہئے، میں نے کبھی لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کا نام لیا تو کہیں سے شور اٹھتا تھا لشکر جھنگوی پنجاب میں دہشت گردی کی جڑ ہے،نجی ٹی وی کو انٹرویو
پیر 27 فروری 2017 11:30
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27فروری۔2017ء)سابق وزیر داخلہ و سینیٹر رحمن ملک نے انکشاف کیا ہے کہ افغان حکومت کے کارندے محترمہ بے نظیربھٹو کو شہیدکر نے میں شامل تھے،بیت اللہ محسود کا افغانستان سے تعلق کسی سے ڈھکا ڈھپا نہیں، بیت اللہ محسود کو کمک افغانستان سے آتی تھی ،دہشت گردی کی لہر میں ہم نے کتنی ہی انسانی جانوں کو کھودیا ،پنجابی طالبان کا نام جب میں نے لیا تو مجھے بہت سارے القابات سے نوازا گیا، ہمیں پاکستان کے خلاف بات کرنے والوں کے خلاف بات کرنی چاہئے، اپنے ذاتی ایجنڈے کو لے کر نہیں جانا چاہئے، میں نے کبھی لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کا نام لیا تو کہیں سے شور اٹھتا تھا، لشکر جھنگوی پنجاب میں دہشت گردی کی جڑ ہے۔
نجی ٹی وی سے ایک انٹرویو میں رحمان ملک نے کہا کہ پچھلے ڈیڑھ ہفتے سے جو دہشت گردی کی لہر چلی ہے اس میں ہم نے کتنی ہی انسانی جانوں کو کھودیا ہے جس کا مجھے سخت افسوس ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے منڈی بہا الدین پولیس کی جانب سے جاری کئے گئے ہینڈ آؤٹ کی مذمت کی اور کہا کہ اس معاملے کو کلیئر ہونا چاہئے،رحمن ملک نے اپنے دور وزارت داخلہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب میں نے اس دور میں پنجابی طالبان کا نام لیا تو مجھے بہت سارے القابات سے نوازا گیا ، پاکستان میں بسنے والا خواہ وہ پنجابی ہو، بلوچی ہو ، سندھی ہو یا پٹھان سب پاکستانی ہیں جب ہم پاکستانی ہیں تو ہمیں پاکستان کے خلاف بات کرنے والوں کے خلاف بات کرنی چاہئے،اپنے ذاتی ایجنڈے کو لے کر نہیں جانا چاہئے ، پنجابی طالبان کا لفظ صرف میں نے نہیں بڑے بڑے نامور رائٹرز نے لکھا اور یہاں تک کہ ان کی جو کارروائیاں تھیں وہ آج سے نہیں تھیں بلکہ جب ضیا الحق نے فیصلہ کیا تھا کہ دنیا بھر سے خود ساختہ جہادی لانے ہیں اور ساتھ دینا ہے امریکا کا۔
اس سوال کہ کیا واقعی پنجاب میں طالبان ہیں ؟ تو رحمان ملک جواب دیا کہ پنجاب میں طالبان جڑ ہیں کیونکہ یہاں پر جب 107 مذہبی چھوٹے چھوٹے فرقوں کا ہیڈ کوارٹر ہوگا کیا کبھی پبلک ہوا ، مجھے صرف ایک چیز بتادیں کہ جب بھی میں نے کبھی لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کا نام لیا تو کہیں سے شور اٹھتا تھا اور آج لشکر جھنگوی میں جو حالیہ لوکل باڈیز الیکشن ہوا ہے اس کو بھی دیکھ لیں اور جب لشکر جھنگوی اپنی طاقت جاننے کے لئے مارچ پاسٹ کرتا ہے ، لشکر جھنگوی پنجاب میں دہشت گردی کی جڑ ہے اور یہ دہشت گردی کو جھنگ او رلاہور سے سپانسر کرتا تھا اس کا ایک کمپونینٹ بلوچستان میں تھا۔ ملک میں جتنے بھی بڑے دہشت گردی کے واقعات ہوئے ہیں اس میں ہاتھ لشکر جھنگوی کا نظر آئے گا۔ لشکر جھنگوی کے پی کے یا مردان کا رہنے والا تو نہیں ہے وہ تو سارے کے سارے پنجاب سے تعلق رکھتے ہیں۔پیر 27 فروری 2017 کی مزید خبریں
-
وزیراعظم کا لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل کرانے کا گرین سگنل
-
ایل او سی سیکٹر کھوئی رٹہ میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 4 افراد زخمی
-
پاک چین اقتصادی راہداری خطے کے لئے گیم چینجر اور معاون ثابت ہو گی ،اعزاز چوہدری
-
افغا ن سرحدی علاقے سے دہشتگردوں کی جنوبی وزیرستان میں فائرنگ، پاک فوج کا ایک جوان زخمی
-
پی ایس ایل میں لاہو ر میں فائنل ،حتمی فیصلہ وزیر اعظم کرینگے،ترجمان پنجاب حکومت
-
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس، انسداد دہشت گردی کیلئے سول و عسکری اداروں کے جاری آپریشنز کا جائزہ
-
اسلام آباد پشاور موٹروے پر پاک فوج،رینجرز اور پولیس کی مشترکہ چوکیاں قائم
-
پاکستان پر شدت پسندی کو فروغ دینے کا الزام غلط ہے ،پرویز مشرف
-
وزیراعظم نوازشریف نے سندھ حکومت کے مشورے پر سہون شریف درگاہ جانے سے اجتناب کیا،اسحاق ڈار
-
ملک بھر میں چھٹی مردم شماری15 مارچ شروع ہوگی
-
اڑی حملے کے الزام میں گرفتار دو پاکستانیوں کیخلاف شواہد نہ مل سکے ،جلد پاکستان آمد متوقع
-
ملکی و قومی مفاد میں جہاں جانا پڑا جاتے رہے اور جائیں گے: چودھری شجاعت
-
حکومت کی جانب سے 23آئینی ترمیم کا مسودہ پارلیمانی رہنماؤں کو ارسال کر دیا گیا
-
پاکستان جی ایس پی پلس سے فائدہ اٹھانے میں ناکام
-
بے نظیر کو شہیدکرنے میں افغان حکومت کے کارندے شامل تھے،رحمن ملک کا انکشاف
-
نائجیریا سے اغوا ہونے والے دو جرمن رہا
-
بھارتی خارجہ سیکرٹری منگل سے امریکا جائیں گے
-
مقتول روسی اپوزیشن رہنما نیمسوف کی دوسری برسی پر یادگاری مارچ
-
معروف مسلم وکیل کا قتل، آنگ سان سوچی نے خاموشی توڑ دی
-
برطانیہ کی پروازوں کی مسلسل معطلی پر مصر کا اظہارِ مایوسی
-
سابق ایرانی صدر احمدی نژاد کا ڈونلڈ ٹرمپ کے نام کھلا خط،ٹرمپ کی امریکا کے سیاسی نظام پر تنقید کا خیرمقدم
-
فرانسیسی ارکانِ پارلیمنٹ کا صدر اولاند سے فلسطین کو تسلیم کرنے کا مطالبہ
-
یوکرائن: ممبران پارلیمنٹ کو شرم دلانے کا انوکھا انداز
-
کیمیکل حملے کے پندرہ سے بیس منٹ بعد کم جونگ نام مر گیا تھا، ملائیشیائی وزیر صحت
-
پینٹاگون کا صومالیہ میں عسکری کارروائیاں شروع کرنے پر غور
-
وزیراعظم نے مختلف محکموں سے 93 افسران کی ترقیاں روک دیں
-
عرفان اللہ مروت کی پیپلز پارٹی میں شمولیت پرپارٹی نے کوئی فیصلہ نہیں کیا ،فرحت اللہ بابر
-
35ہزار سے زائدموبائل فون ٹاورز نے لاکھوں شہریوں کو کینسر ، یاداشت اوربصیرت کی کمزوری ، جلد کی سرطان کے مریض بنادیا
-
اوستہ محمد:نقاب پوش شخص مندر میں داخل ہوگیا،ہندوؤں کی دوڑیں لگ گئیں
-
گوادر کی توسیع کیلئے8 ارب رکھنے کی تجویز
-
پانامہ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد وزیراعظم نواز شریف عہدے سے محروم ہوجائیں گے‘نعیم الحق
-
تحر یک انصاف میں نئی پھوٹ پڑ گئی
-
دہشتگردوں کی جانب سے فنڈز کے حصول کا سلسلہ جاری رکھنے کے لئے سرمایہ کاری کرنے کا انکشاف، تحقیقات شروع کر دی گئیں
-
پولیس سیکیورٹی پلان 2017 کے جملہ اقدامات کی تفصیلات ارسال کی جائیں، آئی جی سندھ
-
جرائم پیشہ افراد انسان کے بچے بن جائیں، لیاری والوں نے بہت لاشیں اٹھالی ہیں‘سردارنبیل گبول
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.