پاکستان جی ایس پی پلس سے فائدہ اٹھانے میں ناکام

گزشتہ ایک سال میں یورپی یونین کو برآمدات میں 3 فیصد ہی اضافہ ہوسکا

پیر 27 فروری 2017 11:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27فروری۔2017ء) پاکستان جی ایس پی پلس سے فائدہ اٹھانے میں ناکام ہوگیا ہے گزشتہ ایک سال کے دوران یورپی یونین کو برآمدات میں 3 فیصد ہی اضافہ ہوسکا ہے۔ دستیاب دستاویزات کے مطابق جنوری سے دسمبر 2016 ء تک پاکستان کی برآمدات 6.070 ارب یورو سے 6.262 ارب یورو ہی بڑھ سکی ہیں۔ جی ایس پی پلس یکم جنوری 2014 سے نافذ العمل ہوا تھا۔

اور یہ آئندہ دس سال کیلئے نافذ العمل ہے 2014 ء میں پاکستان کی یورپ کو برآمدات میں 5.51 ارب یورو کا اضافہ ہوا تھا ۔ جی ایس پی پلس کی سہولت کو حاصل کرنے کی لئے صوبائی حکومتیں انسانی سیاسی حقوق اور لیبر قوانین پر عمل درآمد کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ دستاویزات کے مطابق پاکستان کی برطانیہ کو برآمدات میں 2 فیصد کمی ریکارد کی گئی ہے جو 1.355 ارب یورو سے کم ہوکر 1.329 ارب یورو ہوگئی ہے جرمنی کو برآمدات میں 2 فیصد اضافہ ہوا ہے واضح رہے کہ برطانیہ اور جرمنی پاکستانی برآمدات کے اہم مراکز ہیں دستاویزات کے مطابق چین کو گزشتہ ایک سال کے دوران برآمدات میں 6 فیصد اضافہ ہوا ہے 746.829 ملین یورو سے بڑھ کر 787.829 ملین یورو ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح پاکستان کی اٹلی کو برآمدات 578.174 ملین یورو سے برھ کر 599.33 ملین یورو سے 434.824 ملین یورو ریکارڈ کی گئی ہے ہالینڈ کو برآمدات میں چار فیصد ‘ بیلجئیم کو چھ فیصد اور سویڈن کو برآمدات میں 6 فیصد اضافہ ہوسکا ہے۔ دستاویزات کے مطابق فن لینڈ‘ ہنگری ‘ لکسمبرگ‘ پرتگال اور بلغاریہ میں پاکستانی برآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے مجموعی طور پر گزشتہ ایک سال کے مقابلہ میں پاکستان کی امپورٹ 4.428 ملین یورو سے 5.592 ملین یورو ریکارڈ کی گئی ہے۔