ملک بھر میں چھٹی مردم شماری15 مارچ شروع ہوگی

پیر 27 فروری 2017 11:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27فروری۔2017ء) ملک بھر میں چھٹی مردم شماری15 مارچ 2017سے شروع ہوگی مردم شماری 2مراحل پر مشتمل ہوگی پہلے مرحلے میں ٹوٹل147 اضلاع میں سے پہلے مرحلے میں62 اور دوسرے مرحلے میں85 اضلاع میں مردم شماری کا ہوگی پاکستان میں19 سال بعد چھٹی مردم شماری کا شیڈول جاری15 مارچ 2017سے شروع ہوگی جس کے مطابق پنجاب ،سندھ ، بلوچستان اور خیبر پختوانخواہ کے ٹوٹل147 اضلاع میں مردم شماری کا آغاز ہوگا مردم شماری کا پہلا مرحلہ15 مارچ سے15 اپریل تک اور دوسرا مرحلہ25 اپریل سے25 مئی کو ختم ہوگا مردم شماری کے ابتدائی نتائج مردم شماری مکمل ہونے کے دوماہ بعد تک تیارکرلئے جائیں گے پاکستان میں کو آخری مرتبہ مردم شماری1998 کی گئی تھی