وزیراعظم نوازشریف نے سندھ حکومت کے مشورے پر سہون شریف درگاہ جانے سے اجتناب کیا،اسحاق ڈار

پیر 27 فروری 2017 11:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27فروری۔2017ء)وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے سندھ حکومت کے مشورے پر سہون شریف درگاہ جانے سے اجتناب کیا۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز پیپلزپارٹی کے رہنما مولابخش چانڈیو کے بیان پر اپنے ردعمل میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے سہون شریف درگاہ جانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا لیکن سندھ حکومت کے مشورے پر درگاہ جانے کا ارادہ منسوخ کیا۔سندھ حکومت نے کہا تھا کہ درگاہ سے فرانزک شواہد اکٹھے کئے جارہے ہیں اور وزیراعظم کے وہاں جانے سے شواہد متاثر ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوفیائے کرام اور مذہبی درگاہیں سب کیلئے قابل احترام ہیں۔صوفیائے کرام کی درگاہوں اور مذہبی درسگاہوں پر سیاست نہ کی جائے

متعلقہ عنوان :