وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس، انسداد دہشت گردی کیلئے سول و عسکری اداروں کے جاری آپریشنز کا جائزہ
دہشت گردی، انتہاپسندی، عسکریت پسندی اور فرقہ واریت کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ آپریشن ردالفساد کے تحت دہشت گردوں، سہولت کاروں اور ان کے مالی معاونت کاروں کے خلاف جاری آپریشنز پر اطمینان کا اظہار رینجرز، سی ٹی ڈی اور پولیس کے مشترکہ آپریشنز کا دائرہ کار مزید وسیع کرنے کا فیصلہ صوبہ بھر میں مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر عبادت گاہوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کمین گاہوں سے نکال کر عبرت کا نشان بنایا جائے گا:صوبائی ایپکس کمیٹی دہشت گردوں اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کے مذموم عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا:شہبازشریف
پیر 27 فروری 2017 11:28
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27فروری۔2017ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت اتوار کو یہاں صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ، کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی،صوبائی وزیر انسداد دہشتگردی کرنل )ر( ایوب گادھی ،ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل اظہر نوید حیات، جنرل آفیسر کمانڈنگ 10 ڈویژن میجر جنرل سردار طارق امان، چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر) زاہد سعید، انسپکٹر جنرل پولیس مشتاق احمد سکھیرا، سیکرٹری داخلہ میجر (ر) اعظم سلیمان خان اور اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں صوبے میں انسداد دہشت گردی کیلئے قانون نافذ کرنے والے سول و عسکری اداروں کے جاری آپریشنز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔(جاری ہے)
صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں دہشت گردی، انتہاپسندی، عسکریت پسندی اور فرقہ واریت کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا گیا اور آپریشن ردالفساد کے تحت دہشت گردوں، سہولت کاروں اور ان کے مالی معاونت کاروں کے خلاف جاری کامیاب آپریشنز پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
اجلاس میں رینجرز، سی ٹی ڈی اور پولیس کے مشترکہ آپریشنز کا دائرہ کار مزید وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور آپریشن ردالفساد کے تحت پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کے دوران صوبہ بھر میں مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر عبادت گاہوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کمین گاہوں سے نکال کر عبرت کا نشان بنایا جائے گا اور دہشت گردی، انتہاپسندی، عسکریت پسندی اور فرقہ واریت کے مائنڈسیٹ کا پوری قوت سے صفایا کیا جائے گا۔دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے نیٹ ورک کا آہنی ہاتھوں سے خاتمہ کیا جائے گا۔اجلاس میں دیگر صوبوں کے ساتھ قریبی تعاون کو یقینی بنانے کیلئے مل کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کے مذموم عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ پاکستان کے محب وطن اور دلیر عوام کا عزم انتہائی مضبوط ہے اور سفاک قاتل بہادر پاکستانیوں کے غیر متزلزل عزم کے سامنے نہیں ٹھہر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن جو ناپاک سازش کر رہا ہے، اسے اجتماعی کاوشوں سے ناکام بنائیں گے۔دہشت گردوں اور ان کے معاونت کاروں کا ٹھکانہ جہنم ہے، انہیں دنیا و آخرت میں عبرتناک انجام سے دوچار ہونا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیاسی و عسکری قیادت سمیت پوری قوم ایک صفحے پر ہے۔ انہو ں نے کہا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی اور پاک دھرتی کو دہشت گردو ں کے ناپاک وجود سے پاک کرنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ اجلاس کے دوران صوبے میں انسداد دہشت گردی کیلئے قانون نافذ کرنے والے سول و عسکری اداروں کے جاری آپریشنز پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔پیر 27 فروری 2017 کی مزید خبریں
-
وزیراعظم کا لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل کرانے کا گرین سگنل
-
ایل او سی سیکٹر کھوئی رٹہ میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 4 افراد زخمی
-
پاک چین اقتصادی راہداری خطے کے لئے گیم چینجر اور معاون ثابت ہو گی ،اعزاز چوہدری
-
افغا ن سرحدی علاقے سے دہشتگردوں کی جنوبی وزیرستان میں فائرنگ، پاک فوج کا ایک جوان زخمی
-
پی ایس ایل میں لاہو ر میں فائنل ،حتمی فیصلہ وزیر اعظم کرینگے،ترجمان پنجاب حکومت
-
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس، انسداد دہشت گردی کیلئے سول و عسکری اداروں کے جاری آپریشنز کا جائزہ
-
اسلام آباد پشاور موٹروے پر پاک فوج،رینجرز اور پولیس کی مشترکہ چوکیاں قائم
-
پاکستان پر شدت پسندی کو فروغ دینے کا الزام غلط ہے ،پرویز مشرف
-
وزیراعظم نوازشریف نے سندھ حکومت کے مشورے پر سہون شریف درگاہ جانے سے اجتناب کیا،اسحاق ڈار
-
ملک بھر میں چھٹی مردم شماری15 مارچ شروع ہوگی
-
اڑی حملے کے الزام میں گرفتار دو پاکستانیوں کیخلاف شواہد نہ مل سکے ،جلد پاکستان آمد متوقع
-
ملکی و قومی مفاد میں جہاں جانا پڑا جاتے رہے اور جائیں گے: چودھری شجاعت
-
حکومت کی جانب سے 23آئینی ترمیم کا مسودہ پارلیمانی رہنماؤں کو ارسال کر دیا گیا
-
پاکستان جی ایس پی پلس سے فائدہ اٹھانے میں ناکام
-
بے نظیر کو شہیدکرنے میں افغان حکومت کے کارندے شامل تھے،رحمن ملک کا انکشاف
-
نائجیریا سے اغوا ہونے والے دو جرمن رہا
-
بھارتی خارجہ سیکرٹری منگل سے امریکا جائیں گے
-
مقتول روسی اپوزیشن رہنما نیمسوف کی دوسری برسی پر یادگاری مارچ
-
معروف مسلم وکیل کا قتل، آنگ سان سوچی نے خاموشی توڑ دی
-
برطانیہ کی پروازوں کی مسلسل معطلی پر مصر کا اظہارِ مایوسی
-
سابق ایرانی صدر احمدی نژاد کا ڈونلڈ ٹرمپ کے نام کھلا خط،ٹرمپ کی امریکا کے سیاسی نظام پر تنقید کا خیرمقدم
-
فرانسیسی ارکانِ پارلیمنٹ کا صدر اولاند سے فلسطین کو تسلیم کرنے کا مطالبہ
-
یوکرائن: ممبران پارلیمنٹ کو شرم دلانے کا انوکھا انداز
-
کیمیکل حملے کے پندرہ سے بیس منٹ بعد کم جونگ نام مر گیا تھا، ملائیشیائی وزیر صحت
-
پینٹاگون کا صومالیہ میں عسکری کارروائیاں شروع کرنے پر غور
-
وزیراعظم نے مختلف محکموں سے 93 افسران کی ترقیاں روک دیں
-
عرفان اللہ مروت کی پیپلز پارٹی میں شمولیت پرپارٹی نے کوئی فیصلہ نہیں کیا ،فرحت اللہ بابر
-
35ہزار سے زائدموبائل فون ٹاورز نے لاکھوں شہریوں کو کینسر ، یاداشت اوربصیرت کی کمزوری ، جلد کی سرطان کے مریض بنادیا
-
اوستہ محمد:نقاب پوش شخص مندر میں داخل ہوگیا،ہندوؤں کی دوڑیں لگ گئیں
-
گوادر کی توسیع کیلئے8 ارب رکھنے کی تجویز
-
پانامہ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد وزیراعظم نواز شریف عہدے سے محروم ہوجائیں گے‘نعیم الحق
-
تحر یک انصاف میں نئی پھوٹ پڑ گئی
-
دہشتگردوں کی جانب سے فنڈز کے حصول کا سلسلہ جاری رکھنے کے لئے سرمایہ کاری کرنے کا انکشاف، تحقیقات شروع کر دی گئیں
-
پولیس سیکیورٹی پلان 2017 کے جملہ اقدامات کی تفصیلات ارسال کی جائیں، آئی جی سندھ
-
جرائم پیشہ افراد انسان کے بچے بن جائیں، لیاری والوں نے بہت لاشیں اٹھالی ہیں‘سردارنبیل گبول
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.