وزیراعظم کا لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل کرانے کا گرین سگنل

وزیراعلیٰ شہبازشریف کو اداروں کیساتھ مل کر بہترین سکیورٹی اقدامات کرانے کا ٹاسک دیدیا

پیر 27 فروری 2017 11:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27فروری۔2017ء)وزیراعظم محمد نوازشریف نے لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل کرانے کا گرین سگنل دیدیا ،وزیراعلیٰ شہبازشریف کو اداروں کیساتھ مل کر بہترین سکیورٹی اقدامات کرانے کا ٹاسک دیدیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان سپر لیگ ٹو کا فائنل لاہور میں کرانے کا گرین سگنل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بطور وزیراعلیٰ پنجاب تمام امن وامان نافذ کرنیوالے اداروں کیساتھ ملکر بہترین سکیورٹی اقدامات کئے جائیں تاکہ پاکستان کی عوام کو غیر ملکی کرکٹ سٹارز دوبارہ سے یہاں پر کارکردگی دکھاتے ہوئے نظر آئیں ۔