13 واںای سی او سربراہ اجلاس یکم مارچ کواسلام آباد میں ہوگا ،سرتاج عزیز
اجلاس میں شرکت کیلئے افغانستان کو بھی رضامند کرنے کی کوشش کررہے ہیں،بھارت کی پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی ہے،حالیہ دہشت گردی واقعات کے باعث طور خم سر حد بند کی گئی ،جلد کھول دی جائے گی ، مشیر خارجہ کی پریس کانفرنس
ہفتہ 25 فروری 2017 16:45
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ زیادہ تر سربراہان مملکت نے شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے۔
سرتاج عزیز نے کہا کہ اعلیٰ سطح پر شرکت اس سربراہ اجلاس کی اہمیت میں اضافہ کرے گی کیونکہ سربراہ اجلاس کا مرکزی خیال علاقائی روابط ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے تیسرے سربراہ اجلاس کی 1995 میں میزبانی کی تھی۔انہوں نے کہاکہ اس تھیم کی وجہ سے سی پیک کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔سرتاج عزیز نے کہا کہ اجلاس کے حوالے سے اعلان اسلام آباد کا مسودہ تیار کیا جا چکا ہے جبکہ ای سی او کے ویژن 2025 کی اجلاس میں منظوری بھی دی جائے گی۔انہوں نے تنظیم کے بارے میں بتایا کہ اس وقت ای سی او کے دس ممالک ہیں اور تنظیم کا ہیڈکوارٹر تہران میں ہے اس تنظیم کا سربراہ اجلاس ہر دو سال بعد ہوتا ہے۔ سرتاج عزیز نے کہاکہ تنظیم تجارتی زونز، ٹرانزٹ ٹریڈ، سرمایہ کاری بینک کے قیام جیسے کئی ایک اقدامات اٹھا چکی ہے ، اجلاس کے موقع پر تمام ممالک کی دوطرفہ ملاقاتیں بھی ہونگی۔انہوں نے کہا کہ افغانستان نے ای سی او کانفرنس میں وزیرخارجہ کی جانب سے شرکت کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ افغانستان کی اعلیٰ قیادت کو شرکت پر رضا مند کیا جائے اس ضمن میں افغانستان کے مشیر قومی سلامتی سے فون پر بات چیت کی جائے گی ۔افغانستان کے سفیر کی جانب سے سرحد جلد کھولنے کے حوالے سے دیئے گئے بیان پر انہوں نے کہاکہ پاکستان میں دہشت گردی کے دو بڑے واقعات ہوئے ان کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں جس کی وجہ سے سرحد کو عارضی طور پر بند کردیا گیا اور اسے جلد کھول دیا جائے گا تاکہ دونوں ممالک کے عوام کی مشکلات جلد سے جلد حل ہو سکیں،پاک افغان سرحد ایک آدھ دن میں کھول دی جائے گی ۔کانفرنس کے موقع پر بھی اس حوالے سے بات چیت ہوگی جبکہ سات ممالک نے اجلاس میں شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے۔سرتاج عزیز نے بتایا کہ حالیہ دہشتگردی کے واقعات سے اس سربراہ اجلاس کو کوئی خطرہ نہیں اور نہ ہی ایسے واقعات سے روابط اور اجلاس رک سکتے ہیں،کانفرنس کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس کانفرنس کے انعقاد سے دنیا بھر میں ہمارا مثبت تشخص اجاگر ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ بھارت کی پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی ہے اور پاکستان کے اسلامی ممالک کیساتھ ساتھ چین اور وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ گہرے روابط ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سارک سربراہ کانفرنس بھی اسلام آباد میں ہو۔ہمارا سارک کا سیکرٹری جنرل جن کے حوالے سے کچھ مسائل تھے اور وہ یکم مارچ سے تنظیم میں عہدہ سنبھال لیں گے۔ای سی او کانفرنس کے بعد معلوم ہو جائے گا کہ پاکستان بڑی کانفرنس کروا سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ اس وقت وسطی ایشیاء کے دو ممالک کے ساتھ پاکستان ایئر لائن (پی آئی ای) کی فلائٹس ہیں جنہیں بڑھانے کے لئے اقدامات کیے جائیں گے اور ان ممالک کیساتھ فضائی روابط ترکی کی ایئر لائن اہم کردار ادا کرے گی ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
اتوار 26 فروری 2017 کی مزید خبریں
-
سینیٹر سراج الحق کا سہون شریف کا دورہ ،شہداء کے خاندانوں سے اظہار تعزیت ،زخمیوں کی عیادت
-
ڈیفنس دھماکہ کی مکمل اور حتمی فرانزک رپورٹ موصول
-
آپریشن ردالفساد ،پنجاب میں آپریشن کے آغاز سے اب تک صوبے بھر میں200کومبنگ آپریشن کئے گئے
-
حکومت نے ہا ئر ایجوکیشن کے لئے 20ارب سے بڑھا کر 100،ارب روپے مختص کئے ہیں، رانا تنویر حسین
-
پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت مقبوضہ کشمیر کے 2 نوجوانوں کو ورثاء کے حوالے کر دیا
-
وفاقی وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے 800ارب روپے مالیت کے وفاقی سالانہ ترقیاتی پروگرام سے 430.9ارب روپے جاری کر دیئے
-
پنجاب کے تمام سرکاری سکولوں میں طلبہ کو کتابوں کے ساتھ سکول بیگ دینے کا بھی فیصلہ
-
13 واںای سی او سربراہ اجلاس یکم مارچ کواسلام آباد میں ہوگا ،سرتاج عزیز
-
فوجی عدالتیں توسیع معاملہ پرپی پی کی کل جماعتی کانفرنس کے بعد حتمی فیصلہ کرینگے،شاہ محمود قریشی
-
گھنائونے اور غیر قانونی اقدامات قابل مذمت ہیں ، عرفان اللہ مروت کو پیپلز پارٹی میں نہیں ہونا چاہیے، ایسے بیمار ذہن آدمی کو جیل کی کوٹھڑی میں سڑناچاہئے
-
دشمن جہاں چاہتا ہے کارروائی کرتا ہے ‘ امن کہاں ہی ‘ مصطفی کمال
-
طیبہ تشدد کیس، فریقین کی عدم حاضری کی وجہ سے ملزمان پر فردجرم عائد نہ کی جا سکی
-
زاہد حامدنے پارلیمانی جماعتوں کو فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کا نیا مجوزہ آئینی ترمیمی بل بھیج دیا
-
سی پیک پر بھارتی تحفظات بلاجواز ہیں ، گلوبل ٹائمز
-
امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کی حمایت کریں گے،عمران خان
-
لیبیاکے شہر طرابلس میں متحارب گروپوں کے درمیان جنگ بندی ہوگئی
-
آذربائیجان اور آرمینیا کی فوج کے درمیان جھڑپوں میں کئی فوجی ہلاک
-
روس نے تیل کی پیداوار میں سعودی عرب کو پیچھے چھوڑ دیا
-
شمالی کوریا کے سربراہ کے سوتیلے بھائی کے قتل کے لیے مشتبہ خاتون کو 90 ڈالر دئیے گئے
-
شام : مغربی شہر حمص میں خود کش حملے ،32 افراد ہلاک
-
چین : ہوٹل میں آتشزدگی کے نتیجے میں دس افراد ہلاک
-
شام، باغیوں کے سیکیورٹی فورسز کے سینیئر افسران پر دو حملے، 42افراد ہلاک، متعدد زخمی
-
امریکی سٹاک مارکیٹس میں حصص کے نرخوں میں اضافہ
-
سی پیک پر بھارتی تحفظات بلاجواز ہیں ، گلوبل ٹائمز
-
ڈونلڈ ٹرمپ سے پیرو کے صدر کی ملاقات، تجارت اور اقتصادی ترقی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال
-
شکارپور،دہشت گردی کے واقعات اور جرائم کے روک تھام کے لیے ’’شاہین فورس‘‘ قائم کرلی
-
بلوچستان حکومت کا سبی میلہ مارچ کے پہلے ہفتہ میں منعقد کرانے کا فیصلہ
-
سانحہ سہون کا ایک اور زخمی چانڈکا اسپتال لاڑکانہ میں دم توڑ گیا
-
پانا مہ لیکس کے چور جلد اپنے انجا م کو پہنچنے وا لے ہیں
-
لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی کا اجلاس ،دیگر انتظامی معاملات کے علاوہ تمام ایشوز پرغور کیا گیا
-
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے تعلیمی ریکارڈ میں رد وبدل کرنے اور کرپشن کے الزمات ثابت ہونے پر 2 خواتین ججز سمیت چار افراد کو ملازمت سے برطرف کردیا
-
حکومت بلوچستان کا ثالثی کے دو بین الاقوامی فورمز پر زیر سماعت بلوچستان میں سونے اور تانبے کے اربوں ڈالر مالیت کے ریکوڈک پراجیکٹ کے معاملے کو عدالت سے باہر نمٹانے کا فیصلہ
-
پی ٹی آئی کے کونسلرز کا پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.