ڈیفنس دھماکہ کی مکمل اور حتمی فرانزک رپورٹ موصول

انکوائری کے لئے ڈی آئی جی انویسٹی گیش کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی تشکیل

ہفتہ 25 فروری 2017 20:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار فروری ء) ڈیفنس زیڈ بلاک کمرشل مارکیٹ دھماکہ کی مکمل اور حتمی فرانزک رپورٹ موصول ہونے کے بعد اس دھماکے کی انکوائری کے لئے ڈی آئی جی انویسٹی گیش کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ جو اس دھماکے کی مختلف پہلوئوں سے تحقیقات کرے گی۔

(جاری ہے)

انکوائری کمیٹی اس بات کی بھی تحقیقات کرے گی کہ ایس ایس پی سی ٹی ڈی نے دھماکہ کے بعد کن بنیادوں پر دھماکے میں دھماکہ خیز مواد پئے جانے کا بیان دیا تھا۔

انکوائری میں دھماکے کے وجوہات کو تلاش کر کے ذمہ داران کی تعین کیا جائے گا۔ موصول ہونے والی فرانزک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈیفنس زیڈ بلاک میں کوئی دھماکہ نہیں ہوا یہ محض حادثہ تھا۔ فرانزک رپورٹ کو تھانہ ڈیفنس اے میں درج کرلیا گیا ہے۔ (اے ملک)