آپریشن ردالفساد پاک رینجر کے مسلح دستے فیصل آباد پہنچ گئے

جمعرات 23 فروری 2017 22:17

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ فروری ء)آپریشن ردالفساد پاک رینجر کے مسلح دستے فیصل آباد پہنچ گئے تفصیل کے مطابق پا ک فوج کو پنجاب بھر میں آپریشن ردالفساد کر نے کے اختیارات ملنے کے بعد پاک رینجر کا مسلح دستہ میجرتوقیر کی کمانڈ میں فیصل آباد پہنچ گیا جو قانون نافذ کر نے والے اداروں اور پو لیس کے ساتھ مل کر ملک دشمن عناصر کے خلاف آپریشن کر یگا ملک دشمن افراد کو چن چن کر صفہ ہستی سے مٹا ئے گاپو لیس اور مسلح رینجر کا فلیگ مارچ کسی بھی وقت متوقع ہے۔