دھرنے اور پانامہ کیس کی سماعت کی مدت میں مماثلت

دھرنے کی طرح پانامہ کیس کی سماعت بھی 126دن جاری رہی

جمعرات 23 فروری 2017 22:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ فروری ء)دھرنے اور پانامہ کیس کی سماعت کی مدت میں مماثلت،تحریک انصاف کا دھرنا 126دن جاری رہا تھا جبکہ پانامہ کیس کی سماعت بھی126 دن جاری رہی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ(ن) کی حکومت آتے ہی14اگست2014ء کو پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک نے ڈی چوک اسلام آباد میں دھرنا دیا جو کہ126دن جاری رہنے کے بعد16دسمبر2014ء کو ختم ہوا تھا،اس دھرنے نے حکومت کیلئے شدید مشکلات پیدا کی تھیں اور عجیب اتفاق ہے کہ پانامہ کیس شروع ہونے کے بعد126دن تک زیر سماعت رہا اور کل26سماعتیں ہوئیں اور گزشتہ روز سپریم کور ٹ کے لارجر پینچ نے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :