پیپلزپارٹی نے فوجی عدالتوں میں توسیع سے متعلق پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس کابائیکاٹ ختم کردیا

نویدقمرکل اجلاس میں شرکت کریں گے

جمعرات 23 فروری 2017 23:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ فروری ء)پاکستان پیپلزپارٹی نے فوجی عدالتوں میں توسیع سے متعلق پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس کابائیکاٹ ختم کردیا،نویدقمرکل(جمعہ)کو اجلاس میں شرکت کریں گے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روزقومی اسمبلی کے سپیکرایازصادق اورمولانافضل الرحمن نے الگ الگ خورشیدشاہ سے رابطہ کیااوراجلاس کابائیکاٹ ختم کرنے کی درخواست کی ،جس کے بعدپاکستان پیپلزپارٹی نے بائیکاٹ ختم کرنے کااعلان کیا۔سیدنویدقمرآج پارلیمانی رہنماؤں کے ہونیو الے اجلاس میں پیپلزپارٹی کی طرف سے شریک ہوں گے ۔(یاسرعباسی)