اسپیکر سردار ایاز صادق کا اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے رابطہ، فوجی عدالتوں سے متعلق اجلاس کا بائیکاٹ ختم کرنے کی درخواست ،پیپلز پارٹی نے اجلاس کا بائیکاٹ ختم کرتے ہوئے نوید قمر کی اجلاس میں شرکت کی یقین دہانی کرا دی

جمعرات 23 فروری 2017 23:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ فروری ء) قومی اسمبلی میں اسپیکر سردار ایاز صادق نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے رابطہ کرکے فوجی عدالتوں سے متعلق اجلاس کا بائیکاٹ ختم کرنے کی درخواست کی ، پیپلز پارٹی نے اجلاس کا بائیکاٹ ختم کرتے ہوئے نوید قمر کی اجلاس میں شرکت کی یقین دہانی کرا دی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اسپیکر ایاز صادق نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے رابطہ کیا اور فوجی عدالتوں سے متعلق اجلاس کا بائیکاٹ ختم کرنے کی درخواست کی ۔ جس پر پیپلز پارٹی نے پارلیمانی رہنمائوں کے اجلاس کا بائیکاٹ ختم کر دیا ۔ خورشید شاہ نے نوید قمر کی اجلاس میں شرکت کی یقین دہانی کرا دی ۔…(م د)