آپریشن ردالفساد میں بڑی کامیابی، پاک فوج نے افغان بارڈر پر جماعت الاحرار کے 2 ہائی پروفائل دہشتگرد ہلاک کر دیئے

ہلاک کمانڈرکی شناخت ز وجیہ اللہ عرف احرار اور حکمت عرف زبیر کے نام سے ہوئی ہے ، پاکستان دشمن ایجنسیاں وجیہ اللہ کو مالی معاونت فراہم کرتی تھیں، دہشتگرد وجیہ اللہ لاہور دھماکے کا ماسٹر مائنڈ اور دہشتگردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا ،دہشت گرد حکمت افغان دہشت گردوں کے ٹرانزٹ کیمپ کا انچارج تھا اور پاکستان دشمن ایجنسیوں کا کوآرڈینیٹر بھی تھا،سیکورٹی ذرائع

جمعرات 23 فروری 2017 23:22

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ فروری ء) آپریشن ردالفساد میں بڑی کامیابی، پاک فوج نے افغان بارڈر پر گولہ باری کرتے ہوئے جماعت الاحرار کے 2 ہائی پروفائل دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ۔جمعرات کو نجی ٹی وی کے مطابق پاک فوج نے افغان بارڈر پر گولہ باری کی جس میں جماعت الاحرار کے دو دہشت گرد مارے گئے ۔

(جاری ہے)

ہلاک کمانڈرز کے نام وجیہ اللہ عرف احرار اور حکمت عرف زبیر ہیں ۔ پاکستان دشمن ایجنسیاں وجیہ اللہ کو مالی معاونت فراہم کرتی تھیں۔ دہشتگرد وجیہ اللہ لاہور دھماکے کا ماسٹر مائنڈ تھا اور دہشتگردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا ۔ دہشت گرد حکمت افغان دہشت گردوں کے ٹرانزٹ کیمپ کا انچارج تھا اور پاکستان دشمن ایجنسیوں کا کوآرڈینیٹر بھی تھا ۔