پانامہ کیس کافیصلہ آج آجائے گا، فیصلے سے پاکستان کے مستقبل کاتعین ہوگا،لطیف کھوسہ

بدھ 22 فروری 2017 23:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات فروری ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنمالطیف کھوسہ نے کہاہے کہ پانامہ کیس کافیصلہ آج(بدھ کو ) آجائے گا،سپریم کورٹ کے فیصلے سے پاکستان کے مستقبل کاتعین ہوگا۔

(جاری ہے)

بدھ کے روزنجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ادارے عوام کے ٹیکس کے پیسے سے چلتے ہیں ،انہیں عوام کے لئے کام کرناچاہئے،لیکن حکمرانوں نے اداروں کوغلام بنایاہواہے ۔

نوازشریف خودکومغلیہ طرزکاحکمران سمجھتے ہیں اورتمام اداروں کواپنے تابع بناناچاہتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کافیصلہ پاکستان کے مستقبل کاتعین کریگا،پانامہ کیس کافیصلہ آج آجائے گا،لطیف کھوسہ نے کہاکہ ماضی میں پندرہ ترمیم ہوجاتی توملک کوفرمان کے ذریعے چلایاجاتااوراداروں کوفرمان کے تابع کیاجائے ابھی بھی ملک کوفرمان کے ذریعے چلایاجارہاہی۔(یاسرعباسی)