اپنے حق کیلئے آواز اٹھانے والے پنجاب پولیس کے اہلکار دین محمد کے بھائی کو بھی معطل کر دیا گیا

منگل 21 فروری 2017 21:28

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ فروری ء) اپنے حق کیلئے آواز اٹھانے والے پنجاب پولیس کے اہلکار دین محمد کے بھائی کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اپنے حق کیلئے آواز اٹھانے والے پنجاب پولیس کے اہلکار دین محمد کو کچھ روز قبل پنجاب پولیس کے ڈی ایس پی کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اب دین محمد کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اسے مسلسل ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے۔ اس کے بھائی کو بھی نوکری سے معطل کر دیا گیا ہے جبکہ اس کے بچوں کو اسکول سے بھی نکلوا دیا گیا ہے۔ دوسری جانب اس کے گھر کا میٹر بھی کاٹ دیا گیا اور نہ ہی اسے تنخواہ دی جا رہی ہے۔ دین محمد نے ایک مرتبہ پھر سے وزیراعلی پنجاب سے اسے انصاف دلوانے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :