سرتاج عزیز سے اقوام متحدہ کے افغانستان کے لئے نمائندہ تادامچی کی ملاقات

افغانستان کی موجودہ صورت حال اور اس کے حل پر تبادلہ خیال کیا

منگل 21 فروری 2017 16:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ فروری ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے افغانستان کے لئے خصوصی نمائندے تادامچی یماماتو نے وزیر اعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دونوں عہدیداروں نے افغانستان کی صورت حال اور امن و استحکام کو پائیدار بنانے کے لئے مضبوط کوششوں کی ضرورت پر اتفاق کیا اس موقع پر یماما تو نے افغانستان امن و استحکام کی جانب بامعنی کردار کے حوالے سے اقوام متحدہ کے وژن پر تبادلہ خیال کیا ۔ وزیر اعظم کے مشیر سرتاج عزیز نے افغان بحران کے خاتمے کے لئے سیاسی مذاکراتی حل کی اہمیت پر زور دیا ۔