پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے بھجوائے جانیوالے ریفرنسز کا اہم ترین فیصلہ آج سنایا جائے گا

منگل 21 فروری 2017 21:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ فروری ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان میں پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے بھجوائے جانیوالے ریفرنسز کا اہم ترین فیصلہ آج سنایا جائے گا،گذشتہ سماعت کے دوران مسلم لیگ ن کے وکیل اکرم شیخ کے پیش نہ ہونے کی وجہ سے سماعت آج تک ملتوی کرتے ہوئے چیف الیکشن کمیشن نے ہر صورت میں دلائل مکمل کرنے اورفیصلہ سنانے کا حکم جاری کیا تھا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے کاز لسٹ کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار آیاز صادق کی جانب سے پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان اور سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کے خلاف الیکشن کمیشن کو بھجوائے جانے والے ریفرنسز پر فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے واضح رہے کہ گذشتہ سماعت کے دوران مسلم لیگ ن کے وکیل اکرم شیخ الیکشن کمیشن میں حاضر نہیں ہوئے اور ان کی جانب سے پیش ہونے والے دیگر ووکلا نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی تھی جس پر الیکشن کمیشن کی جانب سے برہمگی کا اظہار کیا گیا تھا اور یہ ہدایت کی گئی تھی کہ اگلی پیشی پر مسلم لیگ ن کے ووکلا ہر صورت میں حاضر ہوں تاکہ پٹیشن کا فیصلہ سنایا جاسکے ۔۔۔۔۔اعجاز خان