خیبرپختونخوا پولیس نے راہداری منصوبے کی سکیورٹی کے لئے حکومت سے فنڈ مانگ لیا

موجود پولیس صوبے کی ضروریات سے بھی کم ہے مخدوش حالات اور سی پیک منصوبے کی بھاری ذمہ داری ان پر عائد کرنا استعداد سے زیادہ ہے، حکام

منگل 21 فروری 2017 09:41

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21فروری۔2017ء) خیبرپختونخوا پولیس نے پاک چین راہداری منصوبے کی سکیورٹی کے لئے حکومت سے فنڈ مانگ لیا اور مزید 41180 پولیس اہلکار بھرتی کیے جائیں گے جو ہر روٹس پر ڈیوٹی دیں گے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخوا کی پولیس نے سی پیک کی سکیورٹی کو بہتر بنانے اور نئی بھرتیوں کے لئے حکومت سے فنڈ مانگ لیا کیونکہ خیبرپختونخوا کی موجود پولیس صوبے کی ضروریات سے بھی کم ہے مخدوش حالات میں اور سی پیک منصوبے کی بھاری ذمہ داری ان پر عائد کرنا استعداد سے زیادہ ہے جسے وہ امن طریقے سے نبھا نہیں سکتے اس لئے موجودہ حالات مین صوبے کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید 41180 پولیس اہلکار اور افسران بھرتی کرنے کی تجویز دی گئی ہے ہر روٹس پر سپیشل سکیورٹی یونٹس بنائے جائیں گے جس کی نگرنایپولیس افسران کریں گے اور اس سے منصوبے کی سکیورٹی فل پروف بنائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :