افغان سفیر نے دہشت گردوں کی فہرست جی ایچ کیو کے سپرد کی ہے وزارت خارکہ کو نہیں، سرتاج عزیز

منگل 21 فروری 2017 09:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21فروری۔2017ء) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ افغان سفیر نے دہشت گردوں کی فہرست جی ایچ کیو کے سپرد کی ہے۔ وزارت خارجہ کو نہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغان سفیر نے پاکستان کو دہشت گردوں کی فہرست دی ہے تاہم فہرست جی ایچ کیو کے سپرد کی گئی ہے وزارت خارجہ کو یہ فہرست فراہم نہیں کی گئی افغان سفیر سے ملاقات میں سکیورٹی صورتحال سرحدی امور پر بات چیت ہوئی ہے افغان سفیر نے دہشت گردی کے خلاف مل کر کام کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔