افغانستان نے 85 دہشت گردوں کی فہرست پاک فوج کو فراہم کردی

پاکستان اور افغانستان کا تعلقات کو آگے بڑھانے پر اتفاق افغان سفیر کی سرتاج عزیز سے ملاقات ، پاک افغان تعلقات،سیکورٹی صورتحال اور سرحد کی صورتحال پر تبادلہ خیال

منگل 21 فروری 2017 09:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21فروری۔2017ء) افغانستان نے 85 دہشت گردوں کی فہرست پاک فوج کو فراہم کردی‘ فہرست پاکستان میں تعینات سفیر نے پاک فوج کو فراہم کی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق پیر کے روز افغان وزارت خارجہ نے کہا کہ افغانستان نے انتہائی مطولب پاکستان میں موجود 85 دہشت گردوں کی فہرست پاک فوج کے حوالے کردی ہے۔ پاکستان میں موجود دہشت گردوں کی 32 تربیت گاہوں کی فہرست بھی پاک فوج کو دی ہے۔

افغانستان کی جانب سے دی گئی دہشت گردوں کی فہرست میں طالبان اور حقانی نیٹ ورک کے ارکان شامل ہیں‘ افغانستان کے صوبہ قندھار اور اے یو ایف پر حملہ کرنے والے دہست گرد بھی فہرست میں شامل ہیں جبکہ افغانستان میں ہونے والے ساٹھ بڑے حملوں کی فہرست بھی پاک فوج کو فراہم کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل دو روز پہلے پاکستان نے بھی افغان حکام نے 76 مطلوب دہشت گردوں کی فہرست دی تھی جو پاکستان میں دہست گردانہ کارروائیوں میں مطلوب ہیں۔

ادھرپاکستان اور افغانستان نے تعلقات کو آگے بڑھانے پر اتفاق کرلیا۔پیر کے روز افغان سفیر عمرزافیل وال نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان پاک افغان تعلقات،سیکورٹی صورتحال اور سرحد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،افغان سفیر کا کہنا تھا کہ ان کی ملاقاتیں مثبت رہیں،آرمی کو85دہشتگردوں کی فہرست دی ہے،ملاقات میں تعلقات کو آگے بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے،امید ہے کہ ملاقاتوں کے بعد حالیہ کشیدگی میں کمی ہوگی اور دونوں ممالک مثبت طریقے سے ایک دوسرے کے تحفظات دور کریں گے