وزیر اعظم اورآرمی چیف کاپیپلز میڈیکل ہسپتال نواب شاہ کا دورہ ، سیہون دھماکے کے زخمیوں کی عیادت ، جلد صحتیابی

سیہون دھماکے کی اطلاع ملنے پرہسپتال میں ایمرجنسی نافذکرکے ڈاکٹر وں اور طبی عملے کوطلب کیا گیا،51افرادہسپتال میں لائے گئے ،جن میں سے 4افراد ڈم تور گئے،10 زخمیوں کو نازک حالت میں کراچی منتقل کیاگیا ، وزیراعظم کو بریفنگ

جمعہ 17 فروری 2017 19:17

نواب شاہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ فروری ء) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پیپلز میڈیکل ہسپتال نواب شاہ(بینظیر آباد )میں سیہون دھماکے کے زخمیوں کی عیادت اور جلد صحتیابی کی دعا کی ، اس موقع پروفاقی وزیر داخلہ چودھر ی نثار علی ،وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار،قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ بھی ان کے ہمراہ تھے وزیر اعظم اور آرمی چیف د ھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کے فرد اًفرداً عیادت کی اور ان کی جلدی صحت یابی کے دعاکی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پیپلز میڈیکل اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر طفیل بلوچ نے وزیر اعظم اور آرمی چیف کوبریفنگ میں بتایا کہ سیہون دھماکے کی اطلاع ملنے پرہسپتال میں ایمرجنسی نافذکرکے ڈاکٹر وں اور طبی عملے کوطلب کرلیا گیاانہوں نے کہا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والی51افرادہسپتال میں لائے گئے تھے جن میں سے چار افراد ڈم تور گئے جبکہ10 زخمیوں کو نازک حالت میں کراچی منتقل کیا گیا ، قبل ازیں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور آرمی چیف کی نواب شاہ ایئرپورٹ پر گورنر سندھ محمد زبیر اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے استقبال کیا اس موقع پر ایئرپورٹ کے اطراف اور وی وی آئی روٹ پر سخت سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :