نواز شریف ایک مافیا کا نام ہے، ساری (ن) لیگ کو پتہ ہے وزیر اعظم جھوٹ بول رہے ہیں،ہے ‘ہر ادارے میں کرپٹ لوگ بیٹھے ہیں ،اتنی پابندی سے کبھی سکول نہیں گیا تھا جتنی پابندی سے اب سپریم کورٹ جاتا ہوں، ‘ غریبوں کا پیسہ چوری ہونے پر میں ظلم کے خلاف اٹھ کھڑا ہوا

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا تقریب سے خطاب

جمعہ 17 فروری 2017 22:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ فروری ء)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاہے کہ جب حکمران قانون توڑے تو عوام ہی آواز بلند کرتے ہیں ‘ غریبوں کا پیسہ چوری ہواتومیں ظلم کے خلاف اٹھ کھڑا ہوا‘ ساری (ن) لیگ کو پتہ ہے نواز شریف جھوٹ بول رہے ہیں ،نواز شریف ایک مافیا کا نام ہے ‘ہر ادارے میں کرپٹ لوگ بیٹھے ہیں ،اتنی پابندی سے کبھی سکول نہیں گیا تھا جتنی پابندی سے اب سپریم کورٹ جاتا ہوں۔

وہ جمعہ کو یہاں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ عمران خان نے کہا کہ کچھ لوگ چوری کا پیسہ بنانے کے لئے اقتدار میں آتے ہیں ۔ ساری (ن) لیگ کو پتہ ہے نواز شریف جھوٹ بول رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ناانصافیاں ہوتی رہیں۔ ہم نے ظلم کے خلاف آواز نہیں اٹھائی‘ سیاست کو مشن سمجھنے والے ہی اچھے فیصلے کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

جانوروں کے معاشرے میں انصاف نہیں ہوتا۔

عمران خان نے کہا کہ اتنی پابندی سے ماضی میں کبھی سکول نہیں گیا تھا جتنی پابندی سے اب سپریم کورٹ جاتا ہوں۔ جب حکمران قانون توڑے تو عوام ہی آواز بلند کرتے ہیں ۔ نوکری کے غلام بھی جانے والے بھی انصاف نہیں کرتے۔ انسان وہ ہوتا ہے جس میں انسانیت ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں جانے کا دل نہیں کرتا۔ وزراء نواز شریف کے دفاع میں تقریر کرتے ہیں۔ غریبوں کا پیسہ چوری ہو رہا ہے میں ظلم کے خلاف کھڑا ہوں۔ نواز شریف ایک مافیا کا نام ہے ہر ادارے میں کرپٹ لوگ بیٹھے ہیں۔ …(رانا)