پانامہ کیس ، سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب اور ایف بی آر کو طلب کرلیا ،سماعت منگل تک ملتوی
شواہد ریکارڈ کرنے ہیں یا نہیں فیصلہ عدالت نے کرنا ہے،شواہد ریکارڈ کرنے کا مرحلہ ابھی نہیں آیا،دونوں فریقین کو سن کر فیصلہ کریں گے، اس نکتے پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں،کیس میں کوئی پیچیدگی نہیں،نظر ثانی درخواست کا دائرہ کار بھی کافی محدود ہوتا ہے، دادا دنیا میں نہ رہے،بچے کما نہیں رہے تھے،کلثوم نواز گھریلو خاتون ہیں،ایسے میں صرف ایک فرد بچتا ہے،عدالت 184 تین میں کسی کو مجرم قرار نہیں دے سکتی، فوجداری جرم کی تحقیقات متعلقہ فورم پر ہوتی ہیں ، وزیراعظم نے فلیٹس خریدنے کا بیان دیا بچوں نے تردید کی ،کلثوم نواز اور وزراء نے بھی فلیٹس سے متعلق بیانات دیئے ، تحقیقاتی ادارے آزاد تھے تب عدالتیں مداخلت نہیں کرتی تھیں، وقت اور حالات کے مطابق عدالتوں کو مداخلت کرنا پڑی، ادارے کہہ رہے ہیں ہم کچھ نہیں کرسکتے تو عدالت کیا کرے، تمام معاملات کا باریک بینی سے جائزہ لیں گے ، جسٹس آصف سعید کھوسہ
جمعرات 16 فروری 2017 15:16
(جاری ہے)
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ حسین نواز کے نمائندے نے ایرینا کمپنی کی جانب سے معاہدہ کیا،حسین نواز نے فیصل ٹوانہ کو نمائندہ مقرر کیا تھا،تمام دستاویزات گذشتہ رات لندن سے منگوائی ہیں،فیصل ٹوانہ حسین نواز کی جانب سے منروا کمپنی کے ساتھ ڈیل کرتے تھے،فیصل ٹوانہ کو تمام ہدایات حسین نواز دیتے تھے۔
جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ یہ دستاویزات آف شور کمپنی کے ڈائریکٹرز کے نام ہیں،سوال یہ ہے نیلسن اورینسکول کا ڈائریکٹر کون تھا ،سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ فیصل ٹوانہ کے ذریعے حسین نواز نے تمام ادائیگیاں کیں۔جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ دستاویزات سے ثابت کریں حسین نواز کمپنیاں چلا رہے تھے۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ فروری 2006سے جولائی 2006مریم بطور ٹرسٹی شیئرہولڈر ہیں،جولائی 2006میں منروا کمپنی کے نام رجسٹرڈ شیئرز جاری ہوئے،منروا کمپنی نے نیلسن اور نیسکول کیلئے اپنے ڈائریکٹرز دیئے،2014میں شیئرز منروا سے ٹرسٹی سروسز کو منتقل ہوگئے،فروری سے جولائی 2006تک شیئرز سرٹیفکیٹس مریم کے پاس رہے،بیریئر سرٹیفکیٹس منسوخی سے مریم کی بطور شیئرہولڈر حیثیت ختم ہوگئی،مریم نے بیریئر سرٹیفکیٹس بطور ٹرسٹی اپنے پاس رکھے۔جسٹس اعجاز افضل خان نے کہا کہ شیئرز ٹرانسفر ہونے سے ٹرسٹ ڈیڈ ختم ہوگئی ۔جسٹس اعجاز افضل خان نے کہا کہ موزیک فونسیکا کے مطابق مریم نواز کمپنیوں کی بینفیشل مالک ہیں،سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ مریم نواز نے منروا کمپنی کی کسی دستاویز پر دستخط نہیں کیے،وہ دستاویزات ٹرسٹ ڈیڈ ہے جو مریم اور حسین نواز کے درمیان ہوئی۔جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ سرٹیفکیٹس کس نے منسوخ کرائے اس سے فرق نہیں پڑتا،سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ مریم نواز سے متعلق جعلی دستاویز عدالتی ریکارڈ پر لائی گئیں۔جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ آپ کا مطلب ہے فلیٹس ملکیت سے متعلق آپ کی ٹریل مکمل ہی ،سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اصغر خان کیس میں اسد درانی اور اسلم بیگ نے الزامات تسلیم کیے۔جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ آپ کہتے ہیں کہ جس کو شک و شبہ ہے وہ ثابت کرے،سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ مریم نواز زیرکفالت ثابت ہوں ۔تب بھی فلیٹ کی مالک ثابت نہیں ہوتیِں۔جسٹس اعجاز افضل خان نے کہا کہ لندن میں مہنگیجائیدادوں کیلئے سرمایہ بھی دیکھنا ہے۔جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ کیا اصغر خان کیس میں شواہد ریکارڈ ہوئی ،سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ الزام تسلیم کرلینے پر شواہد ریکارڈ کرنے کی ضرورت نہیں تھی،سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ عدالت مقدمات پر کمیشن مقرر کرچکی ہے،کمیشن ٹرائل کورٹ کا کردار ادا نہیں کرسکتا۔جسٹس اعجاز افضل خان نے کہا کہ کمیشن کو اختیارات عدالت خود دیتی ہے،سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کمیشن کا کام حقائق جاننا ہوتا ہے۔جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ فی الحال شواہد ریکارڈ نہیں کر رہے،شواہد ریکارڈ کرنے ہیں یا نہیں فیصلہ عدالت نے کرنا ہے،شواہد ریکارڈ کرنے کا مرحلہ ابھی نہیں آیا،دونوں فریقین کو سن کر فیصلہ کریں گے،سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عدالت متعلقہ اداروں کو تحقیقات کا حکم دے سکتی ہے،عدالت خود تحقیقات نہیں کرسکتی۔جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ اس نکتے پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں،کیس میں کوئی پیچیدگی نہیں ہے،آپ کہتے ہیں درخواست گزار نے کوئی ثبوت نہیں دیئے،آپ سے پوچھا جائے تو کہتے ہیں حمدبن جاسم سے پوچھیں بقول آپ کے جائیداد اور کاروبار کیلئے رقم حمد بن جاسم نے دی،عدالت نے کسی ایک فریق کا یقین کرنا ہے۔جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ آپ نے قطری خط سمیت تمام کہانی بیان کردی،اگر ہم اس پر یقین نہیں کرتے تو کیا ہوگا،سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اگر میری بات پر یقین نہیں کرتے تو پھر کس پر کریں گے۔جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہاکہ یہی تو میرا بھی سوال ہے کہ کس کا یقین کریں،یہ تو نہیں کہہ سکتے لندن جائیداد نعیم بخاری کی ہے،فریقین کیلئے کرپشن نہیں سیاسی مخالفت اہمیت رکھتی ہے۔جسٹس گلزار احمد نے کہاکہ راجہ صاحب قطری سمیت تمام کردار آپ نے ہی متعارف کروائے۔جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ لوگ آتے جاتے رہتے ہیں ہم نے اصول وضع کرنا ہے،تقریر کی بنیاد پر نااہلی کی صرف ایک قانونی مثال ملتی ہے۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ نعیم بخاری کی دستاویزات کی تصدیق ممکن ہی نہیں،میں بھی عدالت کے سامنے قانونی سوال اٹھا رہا ہوں۔جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ وزیراعظم یا کسی اور کو نہیں قانون کو دیکھیں گے۔ہم چلے جائیں گے لیکن وضع کردہ قانون رہے گا۔جسٹس آصف سعیدکھوسہ نے کہا کہ یہی وجہ ہے کیس اتنے عرصے سے سن رہے ہیں۔ جسٹس اعجاز افضل خان نے کہاکہ جوئے کا لفظ بہتر تھا جو جسٹس کھوسہ نے استعمال کیا۔جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہاکہ جوا کسی کے حق میں بھی جاسکتا ہے،سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آرٹیکل 10اے اور قانون کے اصولوں کو عدالت نے ہمیشہ برقرار رکھا ہے،184 تین کے خلاف اپیل کا حق بھی نہیں،صرف نظرثانی کی درخواست دائر کی جاسکتی ہے۔جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہاکہ نظر ثانی درخواست کا دائرہ کار بھی کافی محدود ہوتا ہے۔جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہاکہ استغاثہ کی ذمہ داری ہے کہ کیس ثابت کریں،سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ جب کوئی جرم ہی نہیں ہے تو کمیشن بنانے کا جواز نہیں۔جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہاکہ اصغر خان کیس میں کرپشن معاملے پر فائنڈنگ دی گئی۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ جائیداد سے متعلق شریف خاندان کی وضاحت اطمینان بخش نہیں،قطر میں کاروبار کی دستاویزات نہیں دی گئیں،سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پہلے فریق کی بات تسلیم نہیں کی جاسکتی۔جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہاکہ دادا دنیا میں نہ رہے،بچے کما نہیں رہے تھے،کلثوم نواز گھریلو خاتون ہیں،ایسے میں صرف ایک فرد بچتا ہے،عدالت 184 تین میں کسی کو مجرم قرار نہیں دے سکتی۔ فوجداری جرم کی تحقیقات متعلقہ فورم پر ہوتی ہیں۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ وزیراعظم نے فلیٹس خریدنے کا بیان دیا بچوں نے تردید کی۔ کلثوم نواز اور وزراء نے بھی فلیٹس سے متعلق بیانات دیئے۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کلثوم نواز کا کوئی بیان نہیں تھا صحافی کا آرٹیکل تھا۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ امریکہ میں سربراہ مملکت کے خلاف تحقیقات کے لئے الگ ادارہ ہے ۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ امریکہ میں اس کام کے لئے الگ ادارہ قانون کے مطابق بنایا گیا۔ امریکہ میں یہ کام عدالتوں کے ذریعے نہیں ہوتا۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ تحقیقاتی ادارے آزاد تھے۔ تب عدالتیں مداخلت نہیں کرتی تھیں۔ وقت اور حالات کے مطابق عدالتوں کو مداخلت کرنا پڑی۔ ادارے کہہ رہے ہیں ہم کچھ نہیں کرسکتے تو عدالت کیا کرے۔ جسٹس اعجاز افضل خان خان نے کہا کہ اس کیس کو تمام زاویوں سے دیکھ رہے ہیں۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ تمام معاملات کا باریک بینی سے جائزہ لیں گے۔ جسٹس اعجاز افضل خان نے کہا کہ قانون سب کے لئے یکساں ہوگا۔ ہر مقدمہ کا فیصلہ اس کے اپنے حقائق کے مطابق ہوتا ہے جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ آپ کا موقف یقینی طور پر یہ نہیں ہوگا کہ کارروائی شفاف نہیں۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عدالتی کارروائی پبلک ٹرائل بنتی جارہی ہے ۔کیس تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔میڈیا اور ہمارے ساتھی روزانہ شام کو فیصلہ سنارہے ہوتے ہیں،سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پتہ چلا ہے کہ الزام لگانے والوں نے مزید دستاویزات جمع کرائی ہیں۔جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہاکہ کیا کوئی سازش ہے کہ یہ کیس مکمل ہی نہ ہو۔ کوئی دستاویزات آئیں تو آپ کی ضرورت پڑی تو پوچھ لیں گے۔جسٹس اعجاز افضل خان نے کہا کہ عدالت معلومات تک رسائی مانگ رہی ہے،آپ سے معلومات پیدا کرنے کا نہیں دینے کا کہا تھا،سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ امریکہ کا ایک کیس عدالت میں پیش کرنا چاہتا ہوں،جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہاکہ مزید دستاویزات نہ دیں۔ سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ کوشش کی ہے عدالت کو تمام حقائق سے آگاہ کروں،جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہاکہ اب نیب اور ایف بی آر دلائل دیں گے بعد میں اٹارنی جنرل اور نعیم بخاری کی باری آئے گی۔سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب اور چیئرمین ایف بی آر کو طلب کرتے ہوئے پانامہ کیس کی سماعت آئندہ منگل تک ملتوی کردیمزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
جمعہ 17 فروری 2017 کی مزید خبریں
-
تحصیل جھاؤمیں فوجی کانوائے کے قریب سڑک کنارے نصب بم دھماکہ، کیپٹن اوردو سپاہیوں سمیت تین اہلکار شہید ، دو شدید زخمی
-
ڈی آئی خان میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے 4 اہلکار وں سمیت 5افراد شہید
-
ملک میں حالیہ دہشت گردی کی لہر ، سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی
-
پاک افغان بارڈر سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر تاحکم ثانی بند کردیا گیا ، آئی ایس پی آر
-
سیہون شریف ،حضرت لعل شہباز قلندر کی درگاہ میں خودکش حملہ،خواتین اور بچوں سمیت 85افراد شہید، 250سے زائد زخمی،بیشتر کی حالت تشویشناک،ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ،ملک بھر میں تمام مزارات کی سیکورٹی ... مزید
-
قومی ادارے وزیر اعظم کو بچانے میں لگے ہوئے ہیں،عمران خان
-
وزیر داخلہ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات
-
عمران خان نے سپریم کورٹ میں اضافی دستاویزات اور اپنا بیان حلفی جمع کرادیا
-
ْ لاہور کے نزدیک بڑا ڈزنی لینڈ تھیم پارک بنانے کا منصوبہ تیار ،32ارب لاگت آئے گی ‘ ذرائع
-
اپنی سر زمین کسی دوسرے ملک کیخلاف استعمال نہ ہونے دینے کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے ،جنرل قمر جاوید باجوہ
-
فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملے پر پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس ،ْ فوجی عدالتوں سے متعلق فیصلہ نہ ہوسکا ،ْمشاورت جاری رہے گی
-
پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑجواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے ،ْوزیر دفاع
-
سی پیک کو سبوتاژ کرنے کے بھارتی منصوبوں سے آگاہ ہیں،پاکستان
-
پانامہ کیس ، سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب اور ایف بی آر کو طلب کرلیا ،سماعت منگل تک ملتوی
-
فلسطین اسرائیل تنازعہ کے دو ریاستی حل کی مکمل حمایت کرتے ہیں، امریکہ
-
چین کا غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے مزید مسابقتی فضاء پیدا نے کا اعلان
-
جنوبی کوریا کی کورین جنگ میں ہلاک ہونے والے چینی سپاہیوں کی باقیات چین کو دینے پر آمادگی
-
افغانستان، سیکیورٹی فورسز کا خصوصی آپریشن، تیرہ طالبان گرفتار
-
براہموس میزائل کروز میزائل کا ہدف 250کلو میٹر کرنے کے منصوبے پر کام جاری ہے، بھارت
-
ایران خلیجی عرب ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے ،صدر حسن روحانی
-
جوہری ہتھیاروں پر پابندی سے متعلق کانفرنس، آسٹریلیا نے شرکت سے انکار کر دیا
-
ایران نے ایک اور میزائل کا تجربہ کر لیا، پینٹاگون میں تشویش
-
چین شمالی کوریا کے رہنما کے سوتیلے بڑے بھائی کی موت سے متعلق صورتحال کا بغور جائزہ لے رہا ہے
-
باجوڑایجنسی کی تحصیل ماموند علاقہ بادسیاہ سے دو افراد کی لاشیں برآمد
-
سپیکر اسد قیصر ، ترجمان حکومت خیبر پختونخوا مشتاق احمد غنی اور وزیر صحت شہرام خان ترکئی کی صوابی میں شمولیتی جلسہ میں شرکت ، عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما کرنل (ر) وزیر محمد خان نے سینکڑوں ساتھیوں ... مزید
-
سپریم کورٹ نے وزارت دفاع و ریلوے اورایک مقامی شخص کے مابین نوشہرہ کینٹ میں واقع 8 کنال اراضی کا تنازعہ عدالت سے باہرحل کرنے کی اجازت دیدی
-
تحریک انصاف کا قومی اسمبلی کے بعد پنجاب اسمبلی میں بھی میدان لگانے کا فیصلہ
-
حیات آباد پشاور میں عدلیہ کی وین پرخود کش حملے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت
-
وزارت داخلہ نے پختونوں کے شناختی کارڈ بلاک کر کے ظلم کی انتہا کی ہے ، یہ پختون کہیں سفر نہیں کر سکتے نہ اکائونٹ سے پیسے نکال سکتے ہیں ، پختونوں کے شناختی کارڈز فوری بحال کر کے انہیں بھی پاکستان کے ... مزید
-
کابل میں 38دہشت گرد تنظیمیں اکٹھی ہو رہی ہیں ،اس سے صورتحال خوفناک ہو رہی ہے ، دہشت گردی کے خلاف تمام قوم کو اکٹھا ہونا چاہیے
-
سینیٹ ذیلی کمیٹی خزانہ نے گردشی قرضوں کی ادائیگی اور سیلز ٹیکس کے معاملہ پر چیئرمین ایف بی آر کو طلب کرلیا، ایم ڈی این ٹی ڈی سی سے بریفنگ لینے کا فیصلہ
-
وزیر تجارت کی وزیر ریلوے سے ا فغا ن ٹرانزٹ ٹریڈ اور کوئٹہ زاہدان روٹ پر تجارتی سرگرمیوں میں ریلوے کو کردار ادا کرنے کی درخواست
-
مہمند ایجنسی خود کش دھماکوں کے دوسرے روز فضاء بدستور سوگوار، تمام بازار اور تعلیمی ادارے بند ،جزوی کرفیو کا نفاذ
-
نادرامیں خاتون ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹرکوجنسی ہراساں کرنے کامعاملہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.