پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑجواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے ،ْوزیر دفاع

مشکل وقت میں پاک فضائیہ کا کرداراہم ہے ،ْپاک فضائیہ بہادری اور جواں مردی کی علامت ہے ،ْخواجہ آصف جے ایف 17 تھنڈرکی صلاحیت کسی بھی فورتھ جنریشن طیارے سے کم نہیں ،ْ ائیر چیف مارشل سہیل امان

جمعرات 16 فروری 2017 16:52

کامرہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ فروری ء)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑجواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

کامرہ ائیربیس پرجدید جے ایف 17 تھنڈر طیارے پاک فضائیہ کے بیڑے میں شامل کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاکہ پاکستان کسی بھی جارحیت کامنہ توڑجواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، مشکل وقت میں پاک فضائیہ کا کرداراہم ہے ،ْپاک فضائیہ بہادری اور جواں مردی کی علامت ہے، پاک فضائیہ نے ناصرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں اپنی غیر معمولی پیشہ وارانہ مہارت ثابت کی ہے ،ْپاک فضائیہ کے اسکواڈرنزکو بتدریج جدید طیاروں سے لیس کیا جارہا ہے، جے ایف تھنڈر17 کی شمولیت پاک فضائیہ کیلئے تاریخی ہے۔

تقریب میں شریک ائیر چیف مارشل سہیل امان نے خطاب کے دوران کہا کہ طیاروں کی حوالگی سے پاک فضائیہ کے اعتماد میں اضافہ ہوگا، جے ایف 17 تھنڈرکی صلاحیت کسی بھی فورتھ جنریشن طیارے سے کم نہیں، ہمیں پاک فضائیہ کے ہرجوان پرفخرہے اور پاک فضائیہ ملک کی جنوبی سرحدوں پر پوری طرح توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔

متعلقہ عنوان :