ڈی آئی خان میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے 4 اہلکار وں سمیت 5افراد شہید

جمعرات 16 فروری 2017 23:30

ڈی آئی خان(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ فروری ء) ڈیرہ اسماعیل خان میں مسلح ملزمان نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 اہلکار وںسمیت 5افراد شہید ہوئے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل معمول کے گشت پر مامور تھی کہ اس دوران مسلح ملزمان نے موبائل پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں موبائل میں موجود 2 اہلکار موقع پر ہی جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے جب کہ پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار ہوگئے۔

واقعے میں جاں بحق و زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں مزید 2 زخمی اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ پولیس کا کہنا ہیکہ واقعے کے بعد علاقے میں مکمل ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔