تحصیل جھاؤمیں فوجی کانوائے کے قریب سڑک کنارے نصب بم دھماکہ، کیپٹن اوردو سپاہیوں سمیت تین اہلکار شہید ، دو شدید زخمی

جمعرات 16 فروری 2017 23:33

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ فروری ء) ضلع آواران کی تحصیل جھاؤمیں فوجی کانوائے کے قریب سڑک کنارے نصب بم دھماکہ کیپٹن اوردو سپاہیوں سمیت تین اہلکار شہید جبکہ دو اہلکار شدید زخمی آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع آواران کی تحصیل جھاؤ کے قریب فوجی کانوائے کو رک سے ڈولیجی کی جانب جا رہا تھا کہ سڑک کنارے پہلے سے نصب بم کا زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کیپٹن طحہ ، سپاہی کامران ستھی، سپاہی میتھر جان شہید ہوگئے جبکہ دھماکے میں دو سپاہی عاشق اور امان اللہ شدید ذخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طورپر قریبی ہسپتال پہنچا دیا گیا جبکہ دھماکے میں فوجی گاڑی کو نقصان پہنچا ۔