وفاقی حکومت کاپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک روپیہ اضافہ کااعلان

بدھ 15 فروری 2017 19:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات فروری ء): وفاقی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک ایک روپے اضافہ کااعلان کردیاہے،پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کااطلاق کل 16فروری جبکہ آج رات 12بجے سے ہوگا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیلئے اوگراکی سمری کومدنظررکھتے ہوئے پٹرول، ڈیزل اورہائی اسپیڈڈیزل کی قیمتوں میں ایک ایک روپے اضافہ کااعلان کردیاہے۔

اوگرانے وزارت پٹرولیم کوآئل مصنوعات کی قیمتوں میں 16روپے 71پیسے اضافہ کرنے کی سمری ارسال کی تھی۔تاہم وفاقی حکومت نے لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت کوبرقراررکھتے ہوئے پٹرول، ڈیزل اورہائی اسپیڈڈیزل کی قیمتوں میں ایک ایک روپے اضافہ کااعلان کردیاہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کااعلان وفاقی وزیرخزانہ نے کیا۔