غازی رشید قتل کیس،پرویزمشرف کی انٹرپول کے ذریعے گرفتاری کیلئے ریڈ وارنٹ کے اجراء سے متعلق وفاقی سیکریٹری داخلہ کو نوٹس ارسال

بدھ 15 فروری 2017 22:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات فروری ء) عبدالرشید غازی قتل کیس میں مفرور ملزم پرویزمشرف کی انٹرپول کے ذریعے گرفتاری عمل میں لانے کے لیے ریڈ وارنٹ کے اجراء سے متعلق وفاقی سیکریٹری داخلہ کو نوٹس ارسال کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق عبدالرشید غازی قتل کیس میں مفرور ملزم ، سابق صدر جنرل پرویزمشرف کی انٹرپول کے ذریعے گرفتاری عمل میں لانے کے لیے ریڈ وارنٹ کے اجراء سے متعلق وفاقی سیکریٹری داخلہ کو نوٹس ارسال کر دیا گیا۔

وفاقی سیکریٹری داخلہ کو نوٹس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پرویزالقادر میمن کی عدالت کی جانب سے بھیجا گیا ۔ فاضل عدالت نے وفاقی سیکریٹری داخلہ سے مدعی مقدمہ صاحبزادہ ہارون الرشید غازی کی جانب سے پرویزمشرف کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کے متعلق درخواست پر 22 فروری تک جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

سیشن جج پرویزالقادر میمن نے بذریعہ نوٹس وفاقی سیکریٹری داخلہ کو حکم جاری کیا ہے کہ وہ 22 فروری کو عدالت میں پرویزمشرف کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کے متعلق جواب جمع کروائیں۔ واضح رہے کہ عدالت نے 8 فروری کو پرویزمشرف کی جانب سے دائر تمام درخواستیں مسترد کرتے ہوئے مفرور ملزم کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے سے متعلق درخواست پر وفاقی سیکریٹری داخلہ کو نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدنان یوسف

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :