نیب بلوچستان کے ہاتھوں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان کے اسٹاف آفیسر عمران کچگی گرفتار

منگل 14 فروری 2017 18:30

کوئٹہ۔14فروری(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ فروری ء) نیب بلوچستان نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان کے اسٹاف آفیسر عمران کچگی کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

نیب ذرائع کے مطابق ملزم عمران کچگی نے دوران ملازمت اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے 18کروڑ سے زائد مالیت کے ناجائز آثاثے بنائے جس میں بحریہ ٹائون ،بنی گالہ اسلام آباد میں 3بنگلے ایک پلاٹ ،مری میں ایک فلیٹ اور گوادرکے 3پلاٹ شامل ہیں، نیب نے ملزم کے خلاف شواہد اکٹھے کر کے 2016میں احتساب عدالت کوئٹہ میں کیس دائر کیاجس کے بعد ملزم مفرور تھا ،ملزم عمران کچگی کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :