سی پیک فریم ورک میں کل 17 ہزار45 میگا واٹ کے منصوبے ہیں ، حکومت نے ان منصوبوں کو فنڈنگ نہیں کرتی اور نہ پی ایس ڈی پی سے اخراجات ہونگے ،توانائی منصوبوں کے ٹیرف کا معاملہ نیپرا دیکھتا ہے ،آئی آئی پی پیز اپنے طور پر کام کر رہے ہیں ان کو چین کے بینکوں کے ذریعے فنڈنگ کرنی ہے ،سی پیک کی انرجی لسٹ میں شامل ہونے سے پہلے انرجی پلاننگ گروپ آف چین کے ماہرین متعلقہ منصوبوں کا مشاہدہ کرتے ہیں ، دس ہزار میگاواٹ واٹ کے منصوبوں پر رواں سال کے آخر تک کام مکمل ہو جائے گا ، 2018کے آغاز میں حاصل بجلی سسٹم میں شامل ہو جائے گی ،منڈا ڈیم پر رواں سال کام شروع ہو جائے گا ، یہ سی پیک کا حصہ نہیں
قائمہ کمیٹی برائے ترقی و منصوبہ بندی کو ایڈیشنل سیکرٹری وزارت پانی و بجلی کی بریفنگ
منگل 14 فروری 2017 18:32
(جاری ہے)
انرجی اور پلاننگ گروپ کے بعد منصوبے جے سی سی آئی میں آتے ہیں پھر منظور ی ہوتی ہے۔
دس ہزار میگاواٹ واٹ کے منصوبوں پر رواں سال کے آخر تک کام مکمل ہو جائے گا ۔ 2018کے آغاز میں دس ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو جائے گی۔گرمیوں میں بجلی کا شاٹ فال چھ ہزار میگاواٹ سے بڑھ جاتا ہے۔منڈا ڈیم پر رواں سال کام شروع ہو جائے گا ۔ منڈا ڈیم مقامی اور بیرونی فنڈنگ سے مکمل کیا جائے گا ۔منڈا ڈیم سی پیک کا حصہ نہیں۔ منگل کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی عبدلمجید کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میںایجنڈا تاخیر سے ملنے پر چئیرمین کمیٹی برہمی کا اظہار کیا۔ بور ڈ آ ف انوسٹمنٹ کے حکام نے اکنامک زون کے حوالے سے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ بی او آئی سپیشل اکنامک زون کے سیکر ٹریٹ کا کام کرتی ہے۔ تمام صوبوں میں اکنامک زونز کے لئے 41 جگہوں کی نشاندہی ہو چکی ہے۔ سی پیک کے حوالے سے 6ویں جے سی سی میں 9 انڈسٹریل زون کی منظوری ہوئی ہے۔ رکن کمیٹی جعفر اقبال نے کہاکہ ہماری پلاننگ منسٹری سے بھی گزارش ہے کہ بلوچستان میں اداروں کی بڑھانے کے لئے کیلئے کچھ کرے۔ایڈیشنل سیکٹری پلاننگ نے کہاخیبر پختونخواہ میں 2، سندھ میں دو، بلوچستان میں دو، فاٹا میں ایک اور پنجاب میں دو انڈسٹریل زون کی منظوری دی گئی ہے۔ چئیرمین کمیٹی نے سوال کیاکہ سندھ میں کس قسم کی انڈسٹریز لگانے کا طریقہ کار کیا ہی ۔ ایڈیشنل سیکٹری پلاننگ نے کمیٹی کو آ گا ہ کیا کہ سندھ کے انڈسٹریل زون میں انجینئرنگ انڈسٹری لگائی جائے گی ۔چائنہ کی طرف سے انڈسٹریل پارک لگانے کے حوالے سے کوئی درخواست نہیں آئی۔ چئیرمین کمیٹی نے سوال کیا کہ انڈسٹریل زون کی منیجمنٹ کس کے پاس ہو گی جس پر ایڈیشنل سیکٹری پلاننگ کہاکہابھی اس پر کمیٹی بنے گی جس میں معاملات طے ہوں گے۔چئیرمین کمیٹی نے ہدا یت کی کہ جہاں انڈسٹریل زون لگ رہے ہیں وہاں سکل سنٹر قائم کئے جائے۔ایم این اے جعفر اقبال نے کہاکہ افسوس ہے کہ کوئی ٹیکنیکل یونیورسٹی ہمارے پاس نہیں ہے پلاننگ منسٹری انڈسٹریل زون کے ساتھ اس کیلئے کوئی اقدامات اٹھائے۔جہاں انڈسٹریل زون لگ رہے ہیں وہاں پر منسٹری کو پابند کیا جائے کہ عام لوگوں کو فائدہ ہو نوجوانوں کیلئے سکل سنٹر اور تعلیمی ادارے بنائے جائے۔ایم این اے اکبر خان نے کہاکہ سپیشل ایکنامک زون جو بن رہے ہیں اس حوالے سے حکومت کا کیا طریقہ کار ہے۔ان زونزمیں بنیر جو کہ بہت پسماندہ علاقہ ہے اس کو بھی حصہ دیا جائے۔ ایڈیشنل سیکٹری نے کہاکہ اس ایجنڈے کو ہم حکومت کو پیش کریں گے۔مستقبل میں جو انڈسٹری لگے گی اس میں ماحول کا عنصر لازمی رکھے گے۔ چئیرمین کمیٹی نے کہاکہ جہاںانڈسٹریل پارک لگ رہے ہیں اس میں خیال رکھا جائے کہ آلودگی نا ہو اور ماحول کو نقصان نا ہو۔ اس حوالے سے پورا خیال رکھیں کہ ماحول دوست انڈسٹری ہو۔ ایکٹنگ سیکٹری پلاننگ ظفر خان نے کہاکہ اس حوالے سے منسٹری آف کلائیمیٹ چینج فیصلہ کرے گی اور سٹینڈرڈز وہ طے کریں گے۔ ایم این اے افتخار الدین نے کہاکہ جس طرح سیکورٹی پر فوکس کیا گیا ہے ۔سی پیک میں ایک فیصد اس پر لگایا جا رہا ہے ۔اسی طرح ماحول کو صاف رکھنے کے حوالے سے بھی فیصلے سوچ سمجھ کر کرے۔ ایڈیشنل سیکٹری پانی و بجلی عمر رسول نے سی پیک میں لگائے جانے والے انرجی پراجیکٹ اور ٹیرف کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک کے انرجی پراجیکٹ آئی پی پی موڈ پر لگائے جا رہے ہیں۔ سی پیک کے تحت 16 پراجیکٹ لگیں گے۔ ان پراجیکٹ پر حکومت پیسہ نہیں لگا رہی۔انرجی پراجیکٹ سی پیک کے اندر ایسے ہی نہیں آتے بلکہ جوائنٹ سروے ہوتے ہیں اور لسٹ میں شامل کرنے کیلئے ایک سال سروے کرنے کے بعد شامل کئے جاتے ہیں۔8نومبر 2014 انرجی کوپریشن فریم ورک چائنہ میں سائن کیا گیا اور دونوں لسٹوں کے 16 ہزار میگا واٹ ڈیسائڈ ہوئے۔اس فریم ورک کے 13 آرٹیکل ہیں۔پی پی آئی پی اور نیپرا منصوبے لگنے سے پہلے پورا دیکھتے ہیں اور طریقہ کار طے کرتے ہیں۔انرجی پراجیکٹ میں سب سے پہلے کول اور سولر کو ٹارگٹ کیا گیا۔ونڈ اور سولر کے منصوبے اس میں لگ رہے ہیں جو کہ الٹرنیٹیو انرجی بورڈ دیکھ رہا ہے۔2018 تک 10 ہزار میگا واٹ بجلی گرڈ میں آجائے گی جس کے بعد شارٹ فال ختم ہو جائے گی۔ چئیرمین کمیٹی نے خان پور ڈیم راولپنڈی سے پانی کی سپلائی کے پی سی ون پر رپورٹ پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہا ر کیا۔ ایڈیشنل سیکٹری پانی و بجلی نے سی پیک سے گڈانی پاور پراجیکٹ کو نکالنے کے حوالے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ گڈانی میں 10 پراجیکٹ لگنے تھے ۔بی او ڈی میں اس پر بحث ہوئی کہ اس منصوبے کو سی پیک میں شامل کیا جائے کہ نہیں ۔دسمبر 2016 میں اس کو پس پشت رکھا گیا۔اب اس کو تھرڈ یا دوسرے فیز میں کیا جائے گا کیونکہ ابھی کول اور انرجی پراجیکٹ لگ رہے ہیں۔(و خ )مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
بدھ 15 فروری 2017 کی مزید خبریں
-
لا ہور خود کش حملے کے بعدنیشنل ایکشن پلان کے تحت فیصل آباد میں کو مبینگ آپریشن، 11افراد گرفتار،اسلحہ برآمد
-
سانحہ مال روڈ سے متعلق تحقیقات میں پیش رفت سے متعلق رپورٹ وزیر اعلی پنجاب کو پیش
-
بھارتی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی، ایل او سی پر بھارتی جارحیت پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا
-
وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب میں دہشت گردوں اور انکے سہولتوں کاروں کے خلاف آپر یشن میں تیزی لانے کا فیصلہ
-
وزیر اعظم محمد نواز شریف کو افغان صدر اشرف غنی کا ٹیلی فون، لاہور واقعہ پر اظہار افسوس کیا
-
وزیراعظم ، وفاقی وزراء چودھری نثار اور خواجہ آصف اور وزیراعلیٰ پنجاب کی شہید کیپٹن (ر) احمد مبین کی رہائشگاہ آمد
-
وزیر خزانہ اور مولانا فضل الرحمان کے درمیا ن ملاقات ، ملک میں جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے انتخابی اصلاحات کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق
-
ملک بھر میں دہشت گردوں کسی کونے میں نہیں چھپنے دیں گے،آرمی چیف
-
آرمی چیف کی خودکش حملہ میں شہید چیف ٹریفک آفیسر کے اہلخانہ سے تعزیت ،فاتحہ خوانی کی
-
مغربی روٹ سی پیک کا حصہ ہے ،صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا،پرویزخٹک
-
نجم سیٹھی اور شہریار خان کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر
-
پاکستان میں بحری مشقوں امن 17 میں امریکی نیوی کی شرکت
-
سی پیک فریم ورک میں کل 17 ہزار45 میگا واٹ کے منصوبے ہیں ، حکومت نے ان منصوبوں کو فنڈنگ نہیں کرتی اور نہ پی ایس ڈی پی سے اخراجات ہونگے ،توانائی منصوبوں کے ٹیرف کا معاملہ نیپرا دیکھتا ہے ،آئی آئی ... مزید
-
عمران خان نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پنجاب میں رینجرز آپر یشن اور فاٹا کو خیبر پختونخواکا حصہ بنانے سمیت4مطالبات پیش کردیئے
-
نیب بلوچستان کے ہاتھوں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان کے اسٹاف آفیسر عمران کچگی گرفتار
-
سرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو آج صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے
-
دبئی میں جولائی 2017 سے مسافر بردار ڈرون سروس کا آغاز
-
شمالی کوریا کے رہنما کے سوتیلے بھائی کوالالمپور میں ہلاک
-
بھارت کو سب سے مہنگے دفاعی منصوبے میں پھر ناکامی کا سامنا
-
چین کا ساحلی علاقوں سے دور جوہری پاور پلانٹس تعمیر کرنے کا اعلان
-
فلپائنی دہشت پسند گروپ کی جرمن یرغمالی کا سر قلم کرنے کی دھمکی،ویڈیو جاری
-
مسجد الحرام اور خانہ کعبہ کی 45منٹ میں صفائی ستھرائی کی حیران کن معلومات
-
کانگو کے فوجیوں نے فائرنگ کرکی39خواتین سمیت101 افراد کو ہلاک کر دیا
-
منشیات اسمگلنگ کیس، وینز ویلا کے نائب صدرامریکا میں بلیک لسٹ،طارق العیسمی کے امریکا میں اثاثے ضبط کرنے کا حکم
-
جنوبی وزیرستان تحصیل میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ،ایک سیکورٹی اہلکار شہید،ایک زخمی
-
وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی سربراہی میں ریویو کمیٹی برائے قانون کا اجلاس ،مختلف بلوں کے مسودوں کا جائزہ لیاگیا
-
سپریم کورٹ نے سابق رکن قومی اسمبلی رائے حسن نواز کو نااہل قراردینے کیلئے دائر نظر ثانی کی درخواست خارج کر دی
-
سپریم کور ٹ، اربوںروپے کی لوٹ مارمیں ملوث سیکرٹری خزانہ بلوچستان کے فرنٹ مین خالد لانگو کی ضمانت کیلئے دائر اپیل خا رج
-
2016ء میں کیے گئے تمام فیصلوں کی 90فیصد تعمیل ہو چکی ہے، پہلا نیشنل روڈ سیفٹی پلان 17فروری سے لانچ کیا جا رہا ہے، جعلی ادویات کی خریدوفروخت کو روکنے اور مہنگی ادویات کی سستے داموں فروخت یقینی بنانے کیلئے ... مزید
-
ملک میں دہشت گردی ایک مرتبہ پھر سر اٹھا رہی ہے، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد وقت کا تقاضا ہے،سید خورشید احمد شاہ
-
خودکش دھماکہ میں جان کی بازی ہارنے والامحمد بلال 2 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا ، ایک ماہ بعد شادی طے تھی
-
چیف جسٹس نے ایک شخص کو نشہ آور چائے پلا کر گردہ نکالنے کے واقعہ کانوٹس لے لیا، آئی جی اسلام آباد سے تین روز میں رپورٹ طلب
-
قومی احتساب عدالت نے 5 ارب روپے سے زائد کرپشن میں ملوث پیپلزپارٹی کے رہنماء شرجیل انعام میمن نے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کردئیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.