پاکستان میں بحری مشقوں امن 17 میں امریکی نیوی کی شرکت

یو ایس ایس کامسٹاک ایمفی بئیس لینڈنگ جہا ز مشقوں کے دوران بحری بیڑوں کے عالمی جائزے میں شامل تھا

منگل 14 فروری 2017 21:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ فروری ء)امریکی نیوی اورکوسٹ گارڈنے کراچی میں 10 سی14فروری تک ہونے والی بحری مشقوں'' امن 17 ''میں حصہ لیا ۔جس میں پاکستان اوردیگر 35مما لک کی بحری افواج شریک تھیں ۔ امن 17 پاکستان نیوی کی شش ما ہی بحری مشقوں کا حصہ ہے ۔جس کا انعقاد کراچی اور شمالی بحیرہ عرب میں کیا جاتا ہے۔

امریکی نیوی کا یو ایس ایس کامسٹاک ایمفی بئیس لینڈنگ جہا ز مشقوں کے دوران بحری بیڑوں کے عالمی جائزے میں شامل تھا ۔ پاکستان کی جانب سے منعقدہ بحری مشق سے شریک مما لک کے درمیان میری ٹائم روابط میں اضا فہ ہوا ہے ۔مشق سے امریکی اور پاکستان نیوی نے جو تجربہ اور مہارتیں حا صل کیں ان کے ذریعے بحیرہ عرب ، بحیرہ عدن ، اور خلیج عمان میں قزاقی ، منشیات کی اسمگلنگ جیسے عالمی خطرو ںسے نمٹنے میں مدد ملے گی ۔

(جاری ہے)

امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کا کہنا تھا کہ ''امن 17 امریکی اور پاکستانی بحری افواج کے درمیان میری ٹائم تعاون بڑھا نے اورعالمی سیکیورٹی کے لیے دیگرمما لک کے ساتھ مل کر کام کرنے کا شاندار موقع تھی ۔امریکا کئی برسوں سے پاکستان کو فوجی معاونت فرا ہم کر رہا ہے جس میں عسکری تربیت اور فو جی وفود کے تبادلے شامل ہیں۔امریکا کی پاکستان کو فوجی معاونت کا بنیا دی مقصد پاکستان افواج کی انسداد ِ دہشت گردی اور انسداد ِعسکریت پسندی کی صلا حیتوں کو بڑھانا ہے ۔

امریکی فو جی تعا ون نے پاکستانی بحری افواج کی منشیات کی اسمگلنگ اور قزاقی کے خلاف میری ٹائم آپریشن کی صلا حیتیوں کو بہتر بنا یا ہے ۔عسکری تعاون نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو مضبو ط بنا یا ہے بشمول ان خطرات کے جو امریکا کے لیے برا ہ ِراست خطرہ ہیں۔امریکی سیکیورٹی تعاون کی ایک مثال امریکا کی جانب سے پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کو'' دو آئی لینڈ کلاس پیٹرول بو ٹس'' فراہم کیا جا نا ہے ۔

جس کے ذریعے پاکستان کو اپنی سمندری حدود کو محفو ظ بنا نے میں مدد ملے گی ۔سیکیو رٹی بو ٹس کا یہ تحفہ اوراس کی متعلقہ تربیت فرا ہم کیا جانا امریکا اور پاکستان کی بحری افراج کے درمیان مضبوط با ہمی تعلقات کا عکاس ہے ۔مزید برآں پاکستان نیوی کا پی این ایس عالمگیر،سابقہ یو ایس ایس میک انریری اگست 2010 میں امریکا نے پاکستان نیوی کے حوالے کیا تھا ۔پی این ایس عالمگیر امریکی مرکزی کمانڈ کی ذمے داریوں والے علا قوں میں اتحا دی افواج کے آپریشنوں میں مدد دے رہا ہے اور بحر ِہند میں انسدادِ قزاقی ٹاسک فورس میں سی ٹی ایف 151کا حصہ ہے۔

متعلقہ عنوان :