نجم سیٹھی اور شہریار خان کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر

ملک کوبد نام کرنیوالوں کو فوری برطرف کیاجائے،درخواست کا متن

منگل 14 فروری 2017 21:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ فروری ء) چیرمین پاکستان سپر لیگ نجم سیٹھی اور چیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے ،ملک کوبد نام کرنیوالوں کو فوری برطرف کیاجائے،درخواست کا متن۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے اسلام آباد ہائی کورٹ میںچیرمین پاکستان سپر لیگ نجم سیٹھی اورچیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان کیخلاف درخواست دائر کی،اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس انور خان کاسی نے درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی ،درخواست کی سماعت آج بروز بدھ کو ہوگی،درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پی ایس ایل فکسنگ سیکنڈل سے دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی ہوئی۔

دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ملک کو بدنام کرنیوالوں کو فوری برطرف کیا جائے،پٹیشن میں پی سی بی کی جانب سے سرفراز نواز کی روکی جانیوالی پنشن کو بھی حصہ بنایا گیا۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پی ایس ایل کو الگ کمپنی بنانے کا فیصلہ بھی متنازعہ ہے۔

متعلقہ عنوان :