وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب میں دہشت گردوں اور انکے سہولتوں کاروں کے خلاف آپر یشن میں تیزی لانے کا فیصلہ

دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا ، نواز شریف لاہور دہشت گردی میں ابتک کی تحقیقات کی رپورٹ بھی وزیر اعظم کو پیش کر دی گئی شہداء لاہور کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی

منگل 14 فروری 2017 23:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ فروری ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب میں دہشت گردوں اور انکے سہولتوں کاروں کے خلاف آپر یشن میں تیزی لانے کا فیصلہ ‘وزیر اعظم کو پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپر یشن میں دہشت گردوں کی ہلاکتوں اور گر فتاریوں حوالے سے پولیس حکام نے آگاہ کر دیا جبکہ لاہور دہشت گردی میں ابتک کی تحقیقات کی رپورٹ بھی وزیر اعظم کو پیش کر دی گئی ‘اجلاس میں شہداء لاہور کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔

منگل کے روز وزیر اعظم نوازشر یف کی لاہور آمد کے بعد180ایچ ماڈل ٹائون میں سیکورٹی امور کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ ‘صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان ‘صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر ‘اور صوبائی کابینہ کے دیگر اراکین کے علاوہ پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کے ذمہ داران بھی شریک ہوئے وزیراعظم کو سانحہ لاہور سے متعلق ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی ، وزیراعظم نے لاہور کی سیکیورٹی سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کر لی اجلاس کو ایڈیشنل آئی جی انسداد دہشت گردی رائے طاہر نے بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ خودکش حملہ آور کے سہولت کار کی شناخت کر لی گئی ‘سی سی ٹی وی کی فوٹیج سے تحقیقات کا عمل تیز کرنے میں مدد ملی ہے دہشت گردکا ٹارگٹ پولیس کو نشانہ بنانا تھا اور حملہ آور کو ہائی پروفائل افسر مل گئے ۔

(جاری ہے)

احمد مبین اور دیگر افسروں کا آنا طے نہیں تھا ۔ پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل کیا جا رہا ہے ۔ کومبینگ آپریشنز سی ٹی ڈی سی اور پولیس ہی کرے گی ۔سی سی ٹی وی فوٹیج نے حادثے کی تحقیقات میں اہم کردار ادا کیا ،2016میں دہشت گردی کے 12منصوبے ناکام بنائے گئے انسداد دہشت گردی فورس نے پنجاب میں 231دہشت گردوں کو ہلاک کیا ،769دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ۔

محکمہ انسداد دہشت گردی اور پولیس حکومت کی مدد سے جلد دہشت گردوں سے انتقام لیں گے ،شہداء نے قوم کے لئے بے مثال قربانیاں دیں جنہیں بھلایا نہیں جا سکتا جبکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نوازشر یف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو اس کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا ۔ فوج اور دیگر عسکری و سول قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس جنگ میں عظیم کامیابیوں کے لئے بیشمار قربانیاں دیں ۔

وزیراعظم نے کہا کہ قیام امن کیلئے ہر طرح کے اقدامات کر رہے ہیں ،دہشت گردی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے ، ان واقعات کو ہر صورت روکنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ دہشتگرد اور سہولت کاروں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری ہیں ۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہر حال میں جیتنی ہے ، ہم اس جنگ میں پہلے سے زیادہ پر عزم ہیں ۔ مسلح افواج ، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردی کے خلاف بے مثال قربانیاں دیں ۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی مذموم کارروائیاں ہمارے ارادوں کو متزلزل نہیں کر سکتیں ، دہشتگردی کے خلاف جنگ حق و باطل کے درمیان جنگ ہے اور ہم بطور قوم تاریخ میں اس جنگ میں حق کی راہ پر ہیں ۔ قومی عزم کے ذریعے دشمن کو شکست دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس دہشت گردی اور اور اس کے نظریے کے کینسر کا جلد خاتمہ دیکھیںگے ، کامیاب جواب ہی ہمارے لئے واحد آپشن ہے ‘ مجھ سمیت پوری قوم بہادر پولیس افسروں اور جوانوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرے گی ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں قیام امن کے لئے ہر طرح کے اقدامات کر رہی ہے اور دہشتگردی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے ، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پہلے سے زیادہ پر عزم ہیں‘ دہشت گردی کی مذموم کارروائیاں ہمارے ارادوں کو متزلزل نہیں کر سکتیں ، دہشتگردی اور اس کے نظریے کے کینسر کا جلد خاتمہ ہو گا، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابی ہی ہمارے لئے واحد آپشن ہے اس جنگ میں فوج ، فوجی و سول قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس نے بے شمار قربانیاں دیں،قوم ان قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :