بھارتی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی، ایل او سی پر بھارتی جارحیت پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا

منگل 14 فروری 2017 23:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ فروری ء)پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنرکودفترخارجہ طلب کرکے لائن آف کنٹرول پربھارتی جارحیت پرشدیداحتجاج ریکارڈ کرایا ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کے روزبھارتی ہائی کمشنرگوتم بمباوالے کودفترخارجہ طلب کیاگیااورلائن آف کنٹرول پربھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ پرشدیداحتجاج کیاگیا۔دفترخارجہ نے بھارتی ہائی کمشنرکواحتجاجی مراسلہ تھمایا ،احتجاجی مراسلے میں کہاگیاہے کہ بھارت لائن آف کنٹرول پرمسلسل جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کررہاہے اوربلااشتعال فائرنگ کررہاہے ،احتجاجی مراسلے میں کہاگیاہے کہ بھارت 2003ء کے جنگ بندی کی پاسداری کری۔(یاسرعباسی)