لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے باعث زخمی ہونے والے پاک فوج کے 3 سپاہی جام شہادت نوش کر گئے

پیر 13 فروری 2017 22:16

راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 فروری2017ء) لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے باعث زخمی ہونے والے پاک فوج کے 3 سپاہی جام شہادت نوش کر گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ اطلاعات آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول کے بھمبیر سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے باعث پاک فوج کے 3 سپاہی شدید زخمی ہوگئے تھے۔ تاہم اب تینوں سپاہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے ہیں۔ شہید ہونیوالوں میں نائیک غلام رسول، نائیک عمران ظفر اور سپاہی امام بخش شامل ہیں۔