وزیراعظم نے تہمینہ جنجوعہ کی بطور سیکرٹری خارجہ تعیناتی منظوری دے دی

ْ تہمینہ جنجوعہ مارچ کے پہلے ہفتے میں اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گی ، وہ32سال سے سفارتی خدمات سرانجام دے رہی ہیں اور ایک تجربہ کار سفارت کار ہیں ۔تہمینہ جنجوعہ 2011میں ترجمان وزارت خارجہ کی ذمہ داریاں انجام دے چکی ہیں

پیر 13 فروری 2017 23:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 فروری2017ء)وزیراعظم محمد نوازشریف نے اقوام متحدہ جنیوا میں پاکستان کی مستقل مندوب تہمینہ جنجوعہ کی بطور سیکرٹری خارجہ تعیناتی منظوری دے دی ۔ پیر کودفتر خارجہ کی جانب سے جا ری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب تہمینہ جنجوعہ کی بطور سیکرٹری خارجہ تعیناتی منظوری دے دی۔

تہمینہ جنجوعہ کو نئی سیکرٹری خارجہ تعینات کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تہمینہ جنجوعہ مارچ کے پہلے ہفتے میں اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گی ، وہ32سال سے سفارتی خدمات سرانجام دے رہی ہیں اور ایک تجربہ کار سفارت کار ہیں ۔تہمینہ جنجوعہ 2011میں ترجمان وزارت خارجہ کی ذمہ داریاں انجام دے چکی ہیں اور وہ اس وقت اقوم متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ہیں ۔ تہمینہ جنجوعہ نے قائداعظم یونیورسٹی اور کولمبیا یونیورسٹی سے ڈگریز حاصل کی ہیں ۔ وہ وزارت کے ہیڈ کوآرٹرز اور سفارتخانوں میں کام کا وسیع تجربہ رکھتی ہیں ۔ وہ 2011 دسمبرسے 2015 اکتوبرتک پاکستان کے اٹلی میں سفیر کی بھی زمہ داری ادا کر چکی ہیں۔ (وخ ،م ن)

متعلقہ عنوان :