کوئٹہ ،سریاب روڈ بم ناکارہ بناتے دھماکہ 2 پولیس اہلکار جاں بحق ،11زخمی ہوگئے

پیر 13 فروری 2017 23:56

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14فروری۔2017ء)کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر بم ناکارہ بناتے ہوئے دھماکہ ہونے سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 11 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کی شب پولیس کو سریاب روڈ پر کراچی بس ٹرمینل کے قریب پل کے نیچے مشکوک تھیلے کی اطلاع ملی جس پر بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کیا گیا تاہم بم نا کارہ بناتے ہوئے اچانک دھما کہ ہوگیا جس میں بم ڈسپوزل سکواڈ کے کمانڈر عبدالرازق اور ہیڈ کانسٹیبل عبدالمجید جاں بحق ہوگئے جبکہ 11اہلکار میر خان ،عرفان اللہ،علی حسن ،مقصود احمد ،کامران فاروق ،رازق حبیب ،قاسم بادینی،محمد عاطف،کلیم اللہ ،لعل گل اور عامر خان زخمی ہوگئے ،زخمیوں اور جاں بحق اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ،فورسز نے جائے وقوع کو گھیر ے میں لیکر علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔