وزارت خزانہ کا مردم شماری کیلئے اضافی فنڈز ہنگامی بنیادوں پر دینے عندیہ

پیر 13 فروری 2017 10:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13فروری۔2017ء)وزارت خزانہ نے مردم شماری کیلئے ا ضافی فنڈز ہنگامی بنیادوں پر دینے عندیہ دیدیاہے،ذرائع کے مطابق وزارت کا کہناہے کہ مردم شماری قومی ٹاسک ہے،تمام مالی ضرورتیں پوری کریں گے،مردم شماری پرمجموعی اخراجات اب22ارب روپے سے زیادہ ہونیکاتخمینہ ہے،7ارب کیبجائے15ارب روپے سکیورٹی کیلئے فوج کوادائیگی کرنا ہوگی، بجٹ میں7ارب روپے سول کام کیلئے اور 7ارب سکیورٹی کیلئے مختص کیا گیا تھا مجوزہ بجٹ کی تیاری میں سکیورٹی کے آپریشنل اخراجات کاغلط تخمینہ لگایاگیا،ذرائع کے مطابق شماریات ڈویژن نے مردم شماری کیلئے ساڑھے14ارب کاتخمینہ لگایا تھا، شماریات ڈویژن کاوزارت خزانہ سے8ارب روپے مزیدمانگنے کامطالبہ کرنیکا فیصلہ شماریات ڈویژن کامردم شماری کیلئے سکیورٹی اخراجات کاتخمینہ غلط ہوگیا ۔

متعلقہ عنوان :