پانامہ کیس پرآئندہ دوہفتوں میں فیصلہ متوقع ،کیس کے فیصلے کے بعدانتخابی مہم کوتیزکردیں گے ، عمران خان

کارکن بھی انتخابات 2018ء کی بھرپورتیاری کریں ، وفدسے گفتگو

پیر 13 فروری 2017 10:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13فروری۔2017ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ پانامہ کیس پرآئندہ دوہفتوں میں فیصلہ متوقع ہے ،کیس کے فیصلے کے بعدانتخابی مہم کوتیزکردیں گے ،کارکن بھی انتخابات 2018ء کی بھرپورتیاری کریں ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ہفتے کے روزشمالی پنجاب سے تحریک انصاف کے وفدسے گفتگومیں کیا۔وفدنے اسلام آبادمیں چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

شمالی پنجاب سے آئے تحریک انصاف کے وفدکی قیادت عامرکیانی نے کی اورشمالی پنجاب میں تحریک انصاف کی کارکردگی پرعمران خان کوبریفنگ دی ۔اس دوران چیئرمین عمران خان نے شمالی پنجاب میں کارکنان کی کارکردگی کوسراہااورکارکنان کوہدایت کی کہ کارکنان شمالی پنجاب میں جلسوں کی بھرپورتیاری کریں ۔وفدسے ملاقات کے دوران تحریک انصاف کے انیس فروری کواٹک میں ہونے والے جلسے کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی ۔عمران خان نے کارکنان کوہدایت کی کارکن تحریک انصاف کاپیغام گھرگھرپہنچائیں اورانتخابات2018ء کی بھرپورتیاری کریں ۔انہوں نے کہاکہ پانامہ کیس کافیصلہ آئندہ دوہفتوں کے دوران متوقع ہے ،کیس کافیصلہ آنے کے بعدبھرپورانتخابی مہم چلائیں گے